اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں رائے دہی کاحق ملناچاہیے،راجہ امجد
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ اوصاف) صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پچاس فیصد زرمبادلہ کا دارومدار اوورسیز پاکستانیوں پر ہے اور جہاں حکومت پاکستان نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں خصوصی دلچسپی لیکر بجلی بحران پر قابو پایا' سڑکیں' میرٹ اور دہشت گردی پر عملی اقدامات اٹھا کر دھماکوں پر کنٹرول کرلیا یہ سب قابل رشک ہیں مگر ان تمام مسائل میں اوورسیز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے جو لوگ اپنے پیٹ کاٹ کر ملک کی رونق دوبارہ بحال کررہے ہیں وہ ہر مقام پر بے انصافی کا شکار ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے تارکین وطن سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اور اس جدید دور میں بھی ملک کے باشندے رائے حق دہی سے محروم ہوں پاکستان کے قونصل خانے ہر ملک میں موجود ہیں اور نادرا کا ریکارڈ حکومت کے پاس ہے نادرا کارڈ کے ذریعے آن لائن ووٹ کا کوئی خرچہ نہیں ہے اور آسان ترین عمل بھی ہے ملکی باشندے جو روزی کی تلاش میں دوسرے ممالک میں آباد ہیں ان سے ان کا رائے حق دہی کا استعمال چھیننا انتہائی غیر مناسب ہے ان تارکین وطن کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے چنائو میں ان کا حصہ شامل کیا جائے اور یہ اپنی رائے سے اپنے ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنا حق ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حق رکھتے ہیں یہ ملک کے سفیر ہیں اور محب الوطن لوگ ہیں ملک کے اہم فیصلوں میں ان لوگوں کا حصہ نہ ڈالنا ان کی شہریت سے زیادتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اپنی پاکستانیت پر جہاں تک قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں ایک بڑی تعداد کو ووٹ سے محروم رکھنا اور ان کے ضمیر کی آواز کو دبوچے رکھنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ دنیا کی جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا خیال رکھنا اور ان کو برابری کا حق دینا حکومت وقت کا حق ہے۔ اوورسیز کی پاکستان سے بڑھتی لگن کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے آئندہ آنے والی نسلوں کو پاکستانی سسٹم سے روشناس رکھنے کے لئے ووٹ کا حق دیا جائے اس سے ریلیشن میں مزید مضبوطی آئے گی اور پاکستان کے سسٹم اور سیاست سے دلچسپی رکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے اور روایت میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت کو تارکین وطن کے حقوق بحال کرتے ہوئے ان کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved