سیرتِ رسولۖ پر نیلی مسجد راچڈیل میں اعلیٰ شان نورانی محفل کا انعقاد
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

راچڈیل(فیاض بشیر) سیرتِ رسولۖ پر نیلی مسجد راچڈیل (یوکے آئی ایم) میں ایک اعلیٰ شان نورانی محفل کا انعقاد نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد کی زیر صدارت کیا گیا۔ اس خوبصورت محفل میں جید علمائے اکرام جن میں مولانا عبدالرحمن، مولانا سرفراز مدنی، مولانا عبدالحکیم، مولانا و قاری ممتاز احمد شامل تھے۔ برطانیہ بھر سے اس روحانی محفل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نیلی مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری ممتاز احمد نے اللہ کے پاک کلام سے محفل کا آغاز کیا اور نظامت کے فرائض بڑی خوبصورتی سے انجام دئے۔ جبکہ اعجاز ظفر نے بارگاہِ رسالتۖ میں اپنی حاضری ان الفاظ سے لگوائی۔ زبان پہ شکوہ رنج و غم لایا نہیں کرتے نبیۖ کے نام لیوا کبھی گھبرایا نہیں کرتے مولانا و مذہبی سکالر عبدالرحمن نے انگریزی میں سیرت النبیۖ پر ایسی خوبصورتی سے موتی بکھیرے کہ حاضرین محفل کی اپنے پیارے نبیۖ کے حسن سلوک، حسن اخلاق، اپنوں اور غیروں سے محبت بدترین دشمنوں کیلئے بخشش کی دعائیں۔ حتیٰ کہ اپنے اوپر کوڑا کرکٹ پھینکنے والی بڑھیا سے حسن سلوک جیسے واقعات سن کر آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں۔ مولانا و مذہبی سکالر اور یو کے آئی ایم برمنگھم کے انچارج سرفراز مدنی نے نبی اکرمۖ کی سیرت و حسن اخلاق پر جس طرح روشنی ڈالی اس کی مثال کبھی پہلے سننے کو نہیں ملتی۔ مولانا نے کچھ یوں فرمایا کہ اللہ رب العزت نے خود فرمایا کہ محمدۖ سب سے بڑی نعمت ہیں۔ ترجمہ: اے محمدۖ یقیناتم اخلاق کے بڑے درجے پر ہو۔یاد کرو کہ جب کافروں نے آپۖ کو نکال دیا تھا جبکہ وہ نماز میں صرف ایک آدمی کیساتھ تھا جبکہ وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ مولانا نے تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیا۔ اور اپنے پیارے نبیۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہوجائیں۔ آپ جیسا اخلاق اپنانے کی کوشش کریں اور آپ کے نقش قدم پر چلیں تو اس دنیا میں بھی راحت و سکون کی زندگی بسر کرسکیں گے اور آخرت میں بھی بھلائی پائیں گے۔ میزبان محفل میں صدر نارتھ زون ضمیر احمد، مولانا و قاری ممتاز احمد، ظہیر احسان جبکہ منتظمین میں ناظم برانچ بشیر احمد، آصف طاہر، اعجاز ظفر، عمران احمد، اور ڈاکٹر عمر طاہر شامل تھے۔ محفل کے اختتام پر خطیب اعظم مولانا و قاری ممتاز احمد نے تمام مسلم امہ کیلئے خصوصی دعا کی اور حاضرین کا اس نورانی محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved