مشکلات اور مسائل کو حل کرنے والی ذات رب کی ہے،پیرابواحمدمحمد
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان کی مشہور و معروف مذہبی' روحانی اور سماجی شخصیت ' اہل سنت و الجماعت کے رہنما پیر طریقت' رہبر شریعت' عشق رسول کے غلام' خدائی مخلوق کے حقیقی خدمت گار پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی چند ماہ کے لئے مریدین کی خاص درخواست پر یورپ اور برطانیہ کے دورہ پر پیرس پہنچ چکے ہیں وہاں سے میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کیا ہوا ہے اور سب کچھ رب العالمین کی رضا کے لئے بغیر کسی ذاتی لالچ کے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حضرات ان سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں ان کے مصائب کو حل کرنے کے لئے وظائف بارے بتائوں گا مشکلات اور مسائل کو حل کرنے والی رب کی ذات ہے۔ یاد رہے کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور وہاں پر نادار ' غریب ' مسکین اور بے سہارا بچیوں کے لئے ادارہ نور اسلام کے بانی ہیں جہاں پر تمام سہولیات کی فراہمی بلا معاوضہ ممکن بنائی جاتی ہے اور اب مسجد نور اسلام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اس سلسلے میں صاحب استطاعت حضرات سے دل کھول کر مالی امداد کی بھرپور اپیل کی ہے دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved