اسلام میں جبر،دہشت گردی،ظلم وستم کاکہیں ذکرنہیں،مقررین
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر کی مشہور و معروف شخصیات اور ماہر قانون دان نجی ٹی وی کے مالک ڈاکٹر لیاقت ملک' ڈاکٹر مقبول ملک کے والد محترمہ غلام ملک مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا اور ساتھ میں جشن عید میلاد النبیۖ کے حوالہ سے بھی حضور پاکۖ کی سیرت پر روشنی ڈالی گئی اور شرکائے محفل نے اس بات پر زور دیا کہ دین اسلام کی سربلندی اور حضرت محمدۖ کے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں اسلام کی صحیح تصویر کشی کو عالم اقوام تک پہنچانے کے لئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ہمارے دین میں جبر' دہشت گردی' ظلم و ستم اور افراتفری بارے کہیں بھی ذکر نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس انسانیت کی خدمت' محبت و یگانگت' بھائی چارے' دوسرے مذاہب کا عزت و احترام بارے بار بار درس دیا گیا ہے اسلام کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کو پانے والوں کا مذہب تو کیا انسانیت سے بھی دور تک کا واسطہ نہیں ہے۔ اس موقع پر حضور پاکۖ کے موئے مبارک کا دیدار بھی کروایا گیا اس محفل میں سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب رانا بختیار' کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد' سابق امیدوار برائے گریٹر مانچسٹر چوہدری اسلم' خواجہ کلیم الرحمن' عامر شیخ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض محبوب خان نے سرانجام دیئے۔ حاضرین کو کھانا کھلایا گیا اور جشن عید میلاد النبیۖ کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ملک عظیم نے نمایاں کردار ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved