حضورپاک ۖکی کائنات میں آمدباعث رحمت ہے،حافظ مفتی نوازبشیر
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برسٹل(تنویر بخاری سے )برسٹل فیش پونڈز مدنی جامع مسجد کی انتظامیہ ملک امانت ، راجہ علی شان اور دیگر کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے نامور خطیب محمد نواز بشیر جلالی، چیئرمین کونسل آف مساجد راجہ عارف خان، امام منیر رضا ، ملک شبیر ، کے علاوہ بچوں ، نوجوانوں اور بزرگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، محفل میلاد مصطفی کا آغاز کم عمر بچوں کی تلاوت سے کیا گیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حاجی ظفر ، حافظ غلام مصطفی قادری اور دیگر نے اپنی پرتاثیر آواز میں پیش کی مسجد انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے راجہ علی شان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے لاتعداد گوشے ہیں جس کا احاطہ انسانی عقل نہیں کرسکتی آج عالم اسلام میں ساری رونقیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی بدولت ہیں ملک امانت کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال محفل میلاد مصطفی کا اہتمام کرتے ہیں جس میں بچوں، نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سمجھ سکیں اس موقع پر حافظ مفتی محمد نواز بشیر جلالی نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جلوہ گری کائنات کے لئے رحمت ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد دنیا جہاں کے ہرشخص ، ہر فرد کے لئے باعث رحمت و برکت ہے اسلام ہی مذہب ہے جو انسان کو محبت الفت اور پیار کا پیغام دیتا ہے ناکہ دہشت گردی کامحفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عرفان جلالی نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ، آپکا دنیا میں تشریف لانا پوری انسانیت کے لئے امن کا درس ہے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ہم ایسی محافل سجا کر مسلمانوں کو نہیں بلکہ دیگر مذاہب کو بھی بتائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں تشریف لانا ساروں کے لئے باعث امن ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved