شوکت عزیزکے بیٹے عابدشوکت کی نماز جنازہ لندن میں ادا
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (رپورٹ :شیراز خان )سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے بیٹے عابد شوکت کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پار ک اسلامی سینٹر میں ادا کردی گئی عابد شوکت گزشتہ کچھ عرصے سے سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے وہ جرمنی میں زیر علاج رہنے کے بعد ایک ہفتہ قبل برطانیہ آئے تھے اور یہاں اتوار کے روز انکا انتقال راہل فری ہسپتال میں ہوگیا تھا عابد عزیز کی نماز جنازہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، نجم سیٹھی، ان کی اہلیہ جگنو، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سینٹ کے سابق چیئرمین وسیم سجاد، ڈاکٹر اشرف چوہان ، ڈاکٹر عاصم، صاحبزادہ جہانگیر، حاجی محمد منیر، سر انور پرویز، چوہدری ضمیر، انیل مسرت، شیخ سربلند، چوھدری شوکت علی، مشتاق لاشاری اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کمیونٹی نے شوکت عزیز سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کے لئے دعاے مغفرت کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک ایک جوان سال بیٹے کی میت کو باپ کندھا دے رہا تھا عابد شوکت کی الفورڈ لندن کے ملحقہ علاقے کے قبرستان میں کردی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved