حضورۖ کی تعلیمات اپناکراپنی زندگیاں سنوارنے کی ضرورت ہے،چوہدری ایوب
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (خصوصی رپورٹ: کامران عابد بخاری )برطانیہ بھر میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ جاری ھے ۔ اسی سلسلہ میں گریٹر لندن کے شہر لوٹن کی مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ کے زیر اہتمام جشن ولادت با سعادت رحمتہ العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے لئے جلوس برآمد ہوا جس میں اہلیان لوٹن ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ جلوس کی قیادت مرکزی جامعہ مسجد لوٹن کے امام حافظ اعجاز احمد، قاری واجد چشتی، صاحبزادہ پیر فاروق صدیقی، چوہدری شفائیت پوٹھی، اور حاجی چوہدری نثار نے کی۔ جلوس ڈنسٹیبل روڈ سے ہوتا ہوا معروف ایشیائی کاروباری مرکز بری پارک پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکا لوٹن کی سڑکوں پر سبز جھنڈے لہراتے رہے اور لوٹن کی فضا لبیک یا رسول اللہ اور تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس دوران لوٹن کی مقامی کمیونٹی کی طرف سے جلوس کے شرکا کے لئے تحائف دئیے گئے اور کھانے پینے کی اشیا باالخصوص مٹھائیوں سے تواضع بھی کی گئی۔ اس موقع پر مئیر آف لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب اور دیگر شرکا نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ تخلیق کائنات صرف نبی پاکۖ کی عظیم ہستی کی وجہ سے وجود میں آئے، نبی پاکۖ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان پر عمل کر کے ہمیں اپنی زندگیاں سنوارنے کی ضرورت ہے، نبی پاک ۖکی تعلیمات کو عملی صورت میں اپنا کر ہم معاشرے کے اچھے شہری بنیں اور کردار سے اپنے نبی کی شان اور عظمت کو دنیا پر عیاں کریں۔جلوس کے دیگر شرکا میں چوہدری امین پوٹھی، ملک پنوں، کونسلر ڈاکٹر راجہ سلیم، کونسلر وحید اکبر، کونسلر فاروق احمد، شبیر ملک، سید حسین شہید، پروفیسر ممتاز بٹ، راجہ یعقوب سمیت سینکڑوں مقامی و گردونواح سے ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved