روہنگیامسلمان ہمارے عطیات کے منتظرہیں،رانابشارت
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بر سٹل (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدررانا بشارت علی خاں نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمان ہمارے عطیات وصدقات کے مستحق ومنتظر ہیں۔چھپن اسلامی ملکوں میں سے محض دوملکوں نے کسی حدتک روہنگیا مسلمانوں کوامدادفراہم کی مگر یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ روہنگیا کے دوملین بے بس مسلمان اسلامی ملکوں کے حکمرانوں اور باشندوں کی طرف سے امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔روہنگیا بحران پرسیاست یاپوائنٹ سکورنگ نہیں ہوسکتی ،ہرطبقہ اپنااپنا کرداراداکرے۔زکو اورخیرات ماہ صیام کیلئے مخصوص نہیں ،کسی بھی دن دی جاسکتی ہے۔مختلف این جی اوز کی روہنگیا کے بے گھر اوربے یارومددگارمسلمانوں کی بحالی وآباد کاری کیلئے گرانقدر خدمات قابل تقلید ہیں۔ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کی قیادت میں ان کے ٹیم ممبرز پاکستان سمیت دنیا کے بیسیوں ملکوں میں مستحق انسانوں کی آسودگی کیلئے ہرکارخیر میں پیش پیش ہوتی ہے ۔ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے عہدیداران اورارکان روہنگیامسلمانوں کی اس حالت زار پرخاموش نہیں رہ سکتے ۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ رانا بشارت علی خاں نے مزید کہاہے کہ صاحب ثروت لوگ آگے آئیں ،جو روہنگیا مسلمانوں کے ہاتھ تھام لے گایقیناقدرت اپنے غیبی ہاتھ سے اسے تھام لے گی۔اللہ تعالی کی رضاکیلئے پیسہ صرف کرنے سے بڑی کوئی منفعت بخش تجارت نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہرمصیبت زدہ مسلمان اپنے آسودہ حال مسلمان بھائیوں پرحق رکھتا ہے۔ہمارے پاس وسائل اللہ تعالی کی امانت ہیں ،انہیں فلاح انسانیت کیلئے صرف کرنا بینظیر سعادت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی سچامسلمان اپنے آفت زدہ مسلمان بھائی بہنوں کوتنہا نہیں چھوڑسکتا ۔ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے عہدیداران اورارکان روہنگیا ،کشمیری اورفلسطینی مسلمانوں کوان کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجوڑتے رہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved