راجہ فہیم کیانی کے سسرکاجسدخاکی آج ڈڈیال پہنچے گا
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر ) صدرتحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے چچا ،سسر کا جسد خاکی آج ان کے آبائی شہر ڈڈیال آزاد کشمیر پہنچے گا جہا ں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی مرحوم حسن اختر کیانی پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنماء وقار اسلم کیانی کے چچا، زبیر احتشام وقاص کیانی کے تھے جو گزشتہ جمعہ کو برطانیہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اچانک وفات پا گئے تھے گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ برمنگھم میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی ،مذہبی ، صحافتی سمیت ہر شعبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی نمائندگا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ برطانیہ بھر سے اہم شخصیات اور عوامی نمائندوں نے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوے کہا کہ مرحوم نیک صفت اعلیٰ اوصاف کے مالک ہر دلعزیز شخصیت تھے انہیں جمعہ روز بارہ ربیع الاول کو اللہ کے حضور پیش ہونے کی سعادت نصیب ہونا بڑی سعادت کی بات ہے۔ برطانیہ سے جسد خاکی کے ہمراہ فہیم کیانی ، وقار کیانی ، مرحوم کے صاحبزادگان و اہل خانہ بھی ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ڈڈیال آزاد کشمیر آئیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved