استنبول،ورلڈحلال کانفرنس کے ہمراہ اوآئی سی حلال نمائش کااہتمام
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

استنبول( ا و صا ف نیو ز )پانچویں او آئی سی حلال نمائش 23 سے 25 نومبر کو استنبول میں ورلڈ حلال کانفرنس کے ہمراہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد او آئی سی کی معاشی و کمرشل تعاون کے لئے قائمہ کمیٹی کے 32 ویں وزارتی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے تسلسل میں کیا گیا۔ ایکسپو میں کورنیش فوڈ انڈسٹریز، جیف مین فارماسوٹیکلز، سلویٰ فوڈز اور شنگریلا پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت ممتاز پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور استنبول میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے اس میلے کے دوران پاکستانی کمپنیوں کی معاونت کی اور ترک کاروباری شخصیات کو پاکستان میں حلال فوڈ کے شعبے میں موجود شاندار استعداد کے بارے میں آگاہ کیا۔ حصہ لینے والی پاکستانی کمپنیوں نے 'بزنس ٹو بزنس' ملاقاتیں کیں اور ترکی اور دیگر ممالک سے اپنی مصنوعات کے آرڈر حاصل کئے جس سے علاقائی اور عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ترک کاروباری برادری کے علاوہ حلال فوڈ کا کاروبار کرنے والے دیگر بڑے عالمی اداروں نے بھی اس ایکسپو میں شرکت کی۔ ایک اور تقریب میں استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید ساتویں گلوبل اسلامک مائیکروفنانس فورم کے مہمان خصوصی اور مرکزی مقرر تھے۔ اپنی تقریر میں ڈاکٹر جنید نے اسلامک مائیکروفنانس سسٹم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور مسلم امہ کے معاشی و سماجی حالات بہتر بنانے کے لئے اسلامک مائیکروفنانس سسٹم کی ترقی پر زور دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved