المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیراہتمام ملیرہالٹ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد
  5  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

کراچی( پ ر )المصطفیٰ ویلفیئر ٹر سٹ کے زیراہتمام ،ایم ٹرنگ والاکے تعاون سے سیکٹرالفلاح (F )ملیر ہالٹ میںماہرڈاکٹرزکی زیرنگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔جس کا افتتاح سابق ٹیسٹ کرکٹراور کپتان معین خان،چیئرمین المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،سجادہ نشین آستانہ عالیہ یعقوبیہ پیرزادہ صوفی نعیم الحسن شاہ نے کیا۔اس موقع پرڈاکٹرعبدالرحیم،احمدرضاطیب،عبدالغفار سعیدی،عبدالرزاق اورمعین احمدبھی موجودتھے۔جبکہ کیمپ میں جنرل اوپی کے 254مریضوں، نوزائیدہ بچوں کی اوپی ڈی 44،گائنی کے 60،بلڈشوگرکے 101،بلڈیورک ایسڈ49اورآنکھوں کے امراض میں مبتلا85مریضوں کامعائنہ کیاگیا اور انہیں فری ادویات اور چشمے بھی فراہم کئے گئے۔اس کے علاوہ21مریضوں کاموتیاپک چکاتھا اُن کوتاریخ دے کر المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال بلایاگیاہے جہاں اُن کا فری آپریشن کیاجائے گا۔کیمپ کے دورے کاموقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹرمعین خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھرکے غریب ومستحق افرادکے لئے یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ حاجی محمد حنیف طیب جیسے سماجی رہنما اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹر سٹ جیسے سماجی ادارے موجو دہیں ،غریب آبادیوں کے لئے المصطفیٰ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکسی نعمت سے کم نہیں،انہوںنے کہاکہ میںنے المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال کادورہ کیااور وہاں کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ بھی کیاہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے اپنے احباب کے تعاون سے غریبوںاور ضرورت مند افراد کی تعلیم وصحت کے میدان میں جوخدمت کررہے ہیں وہ سماجی اداروں کیلئے مثالی حیثیت رکھتی ہے،انہوںنے کہاکہ میں بہت جلد المصطفیٰ کے زیراہتمام چلنے والاادارہ'' میراگھرالمصطفیٰ ''یتیم خانہ کابھی اپنے چندکرکٹرزدوستوں کے ہمراہ دورہ کروں گا۔اس موقع پرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ کوئی مرض لا علاج نہیں اگر ہم کسی تکلیف دہ مرض کے بارے میں بھرپو ر آگاہی حاصل کرلے ،اچھے معالج سے مشورہ کرے، احتیاطی تدابیر، صفائی ستھرائی کاخیال کرے توتمام اذ یت ناک مرض سے بچا جاسکتا ہے،المصطفیٰ علاج واحتیاطی تدابیر کے لئے کیمپوں اورمختلف موزوں پر سیمیناروں کا انعقادکرتی ہے تاکہ عوام میں بیماری کے حوالے سے شعو رپیداہوسکے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب اور ڈاکٹرعبد الرحیم نے کیمپ کا انعقادکرنے پر مہمانوں ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،کارکنان ومعاونین کا شکریہ اداکیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved