پاکستانیت ہماری رگوں میں خون بن کردوڑتی ہے،الطاف شاہد
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ انصاف کی فراوانی کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کراچی سے سیاسی کچراہٹاناہوگا۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال نے پاکستان میں نیا اورمثبت سیاسی کلچر متعارف کرانے کابیڑااٹھایا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کے سیاسی تدبر سے پاکستان میں نمایاں بہتری آئے گی ۔آج پھر پاکستان بنانے اورتوڑنے والے مدمقابل ہیں،پی ایس پی ملک توڑنے والے عناصر کے راہ کی دیوار ہے۔عوام پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اور سیکرٹری جنرل رضاہارون کا ساتھ دیں ہم فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ قراردادپاکستان کی ایک ایک سطر پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کامحور ہے جبکہ ہمارے مدمقابل سیاسی شعبدہ بازوں نے زندگی بھرقراردادپاکستان کامطالعہ تک نہیں کیا۔آج تجدیدعہد کی ضرورت ہے ،پاکستان کے استحکام اوراس کی تعمیروترقی کیلئے قومی مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرناہوگا ۔ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت بابائے قوم کے افکارکی امین اورعلمبردارہے ، ہمارے ہوتے ہوئے دوقومی نظریے پرکوئی آنچ نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیت ہماری رگ رگ میں خون بن کردوڑتی ہے ،پاکستان کاروشن مستقبل پی ایس پی کی مضبوطی سے وابستہ ہے ۔عوام ہماراساتھ دیں ورنہ کرپشن مافیاجمہوریت اورپارلیمنٹ کویرغمال بنالے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چاردہائیوں میں باری باری اقتدارمیں آنیوالے حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں لوٹ کھسوٹ کی انتہا کردی تھی مگر احتساب کاذکرآنے پرانہیں استثنیٰ یادآجاتا ہے۔اسلام کی تعلیمات کے مطابق قومی مجرموں کواحتساب سے استثنیٰ حاصل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین سے چھیڑچھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتساب سے خوفزدہ عناصران دنوں آئین جو تشریح کررہے ہیں اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔اگر سزایافتہ اورعدالتی نااہل بیگناہ اوربے قصور ہیں توپورے اعتماد کے ساتھ آزادعدلیہ کاسامنا کریں ،یقینا ان کے ساتھ انصاف ہوگاورنہ دوسری صورت میں لوگ ان کے دامن پرانگلیاںاٹھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے بار بارقوم کی امانت میں خیانت کاارتکاب کیا ،یہ لوگ معافی کے مستحق نہیں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved