نیٹو افغانستان میں منشیات کیخلاف مہم پر توجہ دے، روس
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو(سید اشتیاق ہمدانی سے)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ نیٹو کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم پر توجہ دے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں منشیات کے خلاف مہم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید کی جا رہی تھی کہ نیٹو افغان حکومت کے ساتھ تعاون کر کے اس ملک میں منشیات کی پیداوار کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔انھوں نے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات و جرائم کے ادارے یو این او ڈی سی کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روسی حکام نے افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم میں برتی جانے والی لاپرواہی پر امریکا اور نیٹو پر بارہا تنقید کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved