ہمارے ایمان کی بنیاد ہی محبت و ادبِ رسولۖ پر قائم ہے،علامہ عدیل
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ )ڈی آر سی ٹیکسی اور ماسٹر آٹوز کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیۖ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ مصطفی نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز مزمل حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والو میں ڈاکٹر گلزار احمد۔رضوان احمد طور۔محمد عارف۔اور سجاد شاہ شامل تھے جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک اور محبت و ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہی محبت و ادبِ رسول پر قائم ہے ہمارے پاس نیک اعمال کا انبار ہو اور اگر اس میں رتی بھر بھی محبت و ادب رسول میں کمی واقع ہوجائے تو ہمارے سارے اعمال اللہ پاک کی بارگاہ میں رد کردیئے جائیں گے جشن میلادالنبی کا ایک اہم مقصد محبت و قربِ رسول اللہ کا حصول و فروغ اور آپ کی ذات گرامی سے مسلمانوں کے تعلق کا احیا ہے اور یہ احیا منشا شریعت ہے۔آخر میں تمام احباب نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہوکر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا علامہ محمد عدیل نے تمام امت ِمسلمہ اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کرائی اس محفل کے آرگنائزرز طاہر عبداللہ۔حافظ اشفاق بھٹی۔ ملک ناظم حسین اور محمد ثاقب نے اظہارِ تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اس محفل میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری عمران خورشید۔شاہین احمد۔عتیق باجوہ۔عمار علی۔ڈاکٹر مدثر۔سلیم علی۔حافظ محمد سعید۔وقار بٹ۔ساجد رضا اور دیگر احباب شامل تھے میلاد ضیافت سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved