برلن،جرمنی میں مہاجرین کے ابتدائی اندراج کے دفتر کا افتتاح
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن۔(اے پی پی) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر بوخم(Bochum) میں مہاجرین کے ابتدائی اندراج کے لیے دفتر کا افتتاح کردیا گیا جہاں روزانہ 850 مہاجرین کی رجسٹریشن کی جا سکتی ہے بعد ازاں مہاجرین کی تفصیلات دیگر صوبوں کو بھی ارسال کی جائیں گی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر برائے مہاجرین کی ایک اہلکار مارینا بوراسن کا کہنا ہے کہ مہاجرین کو صرف 5 سے 6گھنٹے تک انتظار کرنا ہوگا، جس کے بعد ان کو وفاقی رجسٹریشن سسٹم میں شامل کر دیا جائے گاجبکہ مہاجرین کی تصاویر کے ساتھ ساتھ انگلیوں کے نشانات بھی ریکارڈ میں شامل کیے جائیں گے۔

صوبائی رجسٹر یشن سنٹر میں مہاجرین کے کچھ گھنٹے قیام کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے مقامی حکومت کی جانب سے متخب کردہ یورپین ہوم کیئر بھیج دیا جائے گا، مہاجرین کے اس دفتر برائے ابتدائی اندراج میں 115 ملازمین کام کریں گے۔ اس سلسلے میں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے صوبائی صدر ہانس جوزف فوگل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد جرمنی پہنچی ہے، اس بحران کے دوران مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالے سے بہت مشکلات پیش آئی تھیں۔ ماضی کے تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے کا یہ پہلا رجسٹریشن آفس تعمیر کیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved