زرداری نے حکومتی ایوانوں کوہلاکررکھ دیا،چوہدری حنیف،چوہدری یعقوب
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز ( آ صف قریشی سے ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام پر یڈ گراونڈ میں ہونے والے کامیاب جلسہ پر جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں سابق صدر پاکستان آ صف علی زر داری اور چیئر مین بلاول بھٹو زر داری مبارکباد کے مستحق ہیںجھنوں نے ایک بار پھر حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے موجودہ حکمران پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں پارٹی قائد بلاول بھٹو زر دار ی سمیت کراچی کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیںجھنوں نے تمام جماعتوں کو مسترد کر کے پاکستان پیپلزپارٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے موجودہ حکموت مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کر ے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنون کو حراساں کر نے کا سلسلہ بند کر ے بیشمار جلوسوں کوروکے رکھا جلسہ گاہ پہنچنے ہی نہیں دیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی کو طاقت کے زور پر د بایا نہیں جا سکتا آمدہ پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ناکامی ہو گی آنے والا دور بلاول بھٹو زر داری کا ہے میاں نواز شریف مملکت پاکستان کی مزید بدنامی نہ کروائیں اور عہدے سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کر یں پنجاب سمیت پورے پاکستان سے سیاسی رہنماوں کی آئے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت سے مخالفین خائف ہو کر پراپیگنڈہ کر رہے ہیں شہید زوالفقاع علی بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر پر رکھی تھی پیپلزپارٹی میں قربانیاں دینے والے لوگ ہیں ان لوگوں نے ضیاء الحق دور میں جیلیں کاٹی کوڑے کھائے لیکن ڈکٹیٹر کے آگے نہیں جھکے پاکستان پیپلزپارٹی جیالوں کی جماعت ہے اور مخالفین کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری کی قیادت میں حکومت قائم کر یگی بلاول بھٹو شہید قائد زولفقار علی بھٹو کے نظر یات پر چل کر پارٹی کو مضبوطی سے ہمکنار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ایکشن کمیٹی نارتھ کے کنونیئر اور سینئر رہنما چوہدری حنیف ایڈووکیٹ کوارڈی نیٹر لیڈز چوہدری عبدالقیوم سابق سیکر یٹر ی جنرل لیڈز پی پی چوہدری یعقوب نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہامسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنون کو حراسان کر نے کا سلسلہ بند کر ے بیشمار پارٹی کارکنوں کے جلوسوں کو جی ٹی روڈ پر روکے رکھا پاکستان پیپلزپارٹی کو طاقت کے زور پر د بایا نہیں جا سکتا آمدہ پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کوناکامی ہو گی میاں نواز شریف مملکت پاکستان کی مزید بدنامی نہ کروائیں اور عہدے سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کر یں پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف نے ریکارڈ کر پشن کی ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے موٹر وے سڑکوں اور پلوں کی مد میں اربوں روپوں کی پاکستان کو پھکی دیکر کھر ب پتی بن چکے ہیں ایسے کر پٹ لوگوں کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ حکمران امیر سے امیر تر ہورہے ہیں اور پاکستان کمزور ہو رہا ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی ملک کی انڈسٹر ی کام کر رہی ہے بیر وز گاری بھول افلاس اور افراتفری سے لوگ فاقوں اور خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ایسے میں مملکت پاکستان میں انتخابات اشد ضروری ہیں تاکہ عوام اپنی مر ضی سے حکمرانوں کاانتخاب کر سکیں انہوں نے کہا قائد پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زر داری کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پنجاب سمیت پورے پاکستان سے سیاسی رہنماوں کی آئے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت سے مخالفین خائف ہو کر پراپیگنڈہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا جیالوں نے ضیاء الحق دور میں جیلیں کاٹی کوڑے کھائے لیکن ڈکٹیٹر کے آگے نہیں جھکے پاکستان پیپلزپارٹی جیالوں کی جماعت ہے اور مخالفین کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری کی قیادت میں حکومت قائم کر یگی بلاول بھٹو شہید قائد زولفقار علی بھٹو کے نظر یات پر چل کر پارٹی کو مضبوطی سے ہمکنار کر رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن اندرون اور بیرون ملک اپنے قائدین کے ساتھ ہیں اور تمام سازشوں کا دٹ کر مقابلہ کر ینگے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیرونی ایجنڈا کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved