پیپلزپارٹی نے اپنے پچاس سال قربانیوں اورجدوجہدسے طے کئے،خورشیدبخاری
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

گلاسگو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پی پی پی اسکاٹ لینڈ میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور بانی قائد پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پاکستان کی عوام کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے سابق صدر خورشید بخاری نے کہا کہ پی پی پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے 50سال جدوجہد اور قربانیوں سے طے کئے۔ خصوصی طورپر پی پی پی کی قیادت نے قربانیوں کی مثال قائم کی اور فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔ اور اپنی جدوجہد سے فوجی آمروں کا مقابلہ کیا اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بے مثال کاوشیں کیں۔ آج چیئرمین بلاول بھٹو اس جمہوریت کے قافلے کو ایک بار پھر فرنٹ لائن سے لیڈ کر رہے ہیں اور بھٹو صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قربانی کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ تیار کھڑے ہیں جو کہ جرأت اور بہادری کی زندہ مثال ہے۔ پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے سابق سیکرٹری انفارمیشن سرور رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تمام پارٹی کے جیالوں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی پی پی 50سال کی سخت جدوجہد اور قربانیوں کو عبور کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی شکل میں آج بھی تروتازہ اور توانائی سے بھرپور ہے۔ سرور رانجھا نے شہید بھٹو کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو ایک فلسفے کا نام ہے۔ بھٹو ازم ایک سوچ اور فکر کا نام ہے۔ اس فلسفے کے پیچھے بہت سے پارٹی کے جیالوں نے جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے اور بھٹو کے فلسفے کے نعرے لگاتے ہوئے سولی پر چڑھ گئے۔ میں سلام کرتا ہوں اپنے شہید دوستوں ساتھیوں اور اپنے تمام سینئرز کو جو اس فلسفے کے ساتھ چلتے ہوئے شہید ہوئے اور پاکستان کے غیور عوام کے حق کیلئے لڑتے ہوئے اپنی جانیں نثار کیں۔ پی پی پی کی قیادت نے اپنی جانیں اس وطن پر اور اس وطن میں رہنے والے مزدوروں،کسانوں، محنت کشوں، طلبہ اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے نثار کیں۔ پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے سینئر رہنما اشفاق شاہ نے بھٹو شہید اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت کیلئے کی گئی انکی قربانیوں کو کسی بھی قوم کیلئے باعث فخر قرار دیا۔ اشفاق شاہ نے تمام دوستوں کا اور پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ اتنی مشکلات کے باوجود وہ ثابت قدم رہے اور بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے کو وہ آگے لے کر چلے۔ پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے سابق سیکرٹری جنرل تنویر گیلانی نے اپنے خطاب میں شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو سرخ سلام پیش کیا اور بلاول بھٹو پر اپنا بھرپور اعتماد کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول اپنے نانا کا اور اپنی ماں کا مشن جاری رکھیں گے اور پاکستان کی عوام کی خدمت کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے یوم تاسیس میں شرکت کرنے والوں کا پی پی پی اسکاٹ لینڈ کے سہیل رئیس، چوہدری مجید اور پی پی پی یو کے کے سابق نائب صدر مرزا طاہر بیگ نے شکریہ ادا کیا اور دِل کی گہرائیوں سے نومنتخب صدر یوکے پی پی پی محسن باری صاحب کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved