چوہدری معروف کے ہاں شادی کے تیرہ سال بعد بیٹے کی پیدائش
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے شہر لندن کی کاروباری شخصیت چوہدری محمد معروف مدنی کے ہاں شادی کے تیرہ سال بعد خداوند کریم نے اولاد نرینہ سے جھولی بھردی، اس پرمسرت موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے اپنے بندوں پر ایک بہت بڑا امتحان ہوتا ہے جو استقامت مستقل مزاجی اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، واحدہ لاشریک کی ذات ضرور اپنی نعمتوں سے نوازتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان رب کریم پر اعتقاد اور حضرت محمدۖ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے ایسے میں خدا ترس، انسانیت سے محبت کرنے والے انتہائی رحم دل حضرت پیر ابواحمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی دعائیں اور وظائف بھی شامل حال تھے جنہوں نے ہر لمحہ حوصلہ افزائی کی، ہمت بڑھائی اور کہا کہ مایوسی گناہ ہے کیونکہ ڈاکٹر حضرات نے طبعی طورپر کہا تھا کہ آپ کے ہاں اولاد پیدا نہیں ہوسکتی لیکن قدرت ہر شے پر قادر ہے انہوںنے کہا کہ اس موقع پر تمام خاندان انتہائی خوش ہے اور رب کریم کی بارگاہ میں سربسجود ہے کہ جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ اس پرمسرت موقع پر حضرت پیر ابواحمد محمد مقصود مدنی نے تمام مدنی برادران کی طرف سے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیٹے کے لئے نیک تمناؤں،صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved