ہماراجینامرناپیپلزپارٹی کے ساتھ ہے،راجہ اعظم،محمدعارف مغل
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی(یوکے) ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد عارف مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی قائدین کے تمام فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہیں اور اپنی پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انکا کہنا تھا کہ قیادت نے جو ذمہ داری اوورسیز کمیٹی کو سونپی تھی وہ اس ذمہ داری کو نبھانے میں مکمل طورپر ناکام نظر آئے۔اوورسیز کمیٹی کے کسی بھی رکن نے باضابطہ طورپر کسی بھی ورکر کو ملنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ورکرز کی رائے لی گئی جسکے باعث کارکنان تشویش کا شکار ہیں اور اسے ایک سازش گردانتے ہیں۔ لہٰذا پارٹی لیڈر شپ کو چاہئے کہ کارکنان کو اعتماد میں لیا جائے اور اس تمام واقعہ کی انکوائری کی جائے۔دوسری جانب ورکرز ایکشن کمیٹی بشیر ریاض صاحب سینئر ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے اس بیان سے متفق ہیں کہ پارٹی کے فیصلے ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہونا چاہئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز(عوام) کی جماعت ہے اور ہمارا جینا مرنا پارٹی کے ساتھ ہے اور اس کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ورکرز ایکشن کمیٹی کے قیام کا مقصد ورکرز کے جذبات کو اہمیت دینا اور قیادت تک پہنچانا ہے نہ کہ قیادت کے فیصلوں کو مسترد کرنا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved