اللہ تعالیٰ کے دنوں کی یاد دلانا انبیاء علیہم السلام کی سُنت ہے۔پیرعبدالقادرجیلانی
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) 3دسمبر بروز اتوار جامع مسجد المصطفیٰ، ریڈہِل(سرّے) کے زیر اہتمام 11واں سالانہ جلسہ و جلوس میلاد منعقد کیا گیا۔ جسکی قیادت و سیادت مرکزی جماعت اہلسنت کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفکر اسلام علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی فرمارہے تھے۔ انکے ساتھ صاحبزادہ پیر سید صابر حسین شاہ جیلانی مدظلہ العالی۔ سید مظہر حسین شاہ گیلانی، جامع مسجد المصطفیٰ کے خطیب و امام حضرت علامہ صاحبزادہ میاں ساجد لطیف قادری، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، پیر سید اختر حسین شاہ، علامہ مولانا نثار احمد قادری، علامہ مولانا طارق مجاہد جہلمی، علامہ حافظ حسنات احمد قادری، ممتاز سماجی رہنما چوہدری شوکت علی قادری، پیر سید کوثر علی شاہ، ممتاز ثناء خواں طارق ہمدانی، صوفی منیر احمد قادری، خلیفہ حاجی اسحاق قادری، دارالعلوم قادریہ جیلانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری حنیف قادری، راشد قادری، چوہدری عبدالعزیز قادری، چوہدری فضل حسین قادری، فاروق عارف قادری، چیئرمین جامع مسجد المصطفیٰ، خالد حسین قادری، علامہ الحافظ القاری عاصم مرزا قادری، حافظ وسیم انجم، محمد عارف، قمر سعید، ایم جی خان، حاجی منظور محمود، محمد عباس، امیر قادری، مجید خان کے علاوہ لیوٹن، ہیمل، لندن،کرولی، برائیٹن اور قرب جوار کے دیگر ٹاؤنز کے مسلمان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔جلوس کے بعد عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے ارشاد فرمایا کہ قرآن و حدیث کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ نبی پاک صاحب لولاک ۖ کی بعثت مومنین اللہ کریم کا عظیم احسان ہے۔ بعثت ولادت کی مقتضی ہے ۔ یعنی ولادتِ مصطفیٰ ۖ سے اس احسان کے ظہور کی ابتداء ہوئی اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا کہ اللہ کی نعمتوں کا خوب پرچار کرو۔ اب بتاؤ مسلمانوں کہ اس سے بڑی رب کی مومنین کیلئے کونسی نعمت ہوگی جسکو عطا فرماکر رب احسان بھی جتلارہا ہے۔ رب کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنا۔ ہر مومن کی ذمہ داری ہے تو رب قدیر کی سب سے بڑی نعمت کا شکریہ ادا کرنا کتنا اہم اور کتنا ضروری ہوگا اور جس دن اللہ کی کوئی نعمت ملے وہ دن ایام اللہ میں سے ہوتا ہے جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کی فرعون کے مقابلے میں فتح کے دن یوم اللہ کہا جاتا ہے اور ایام اللہ کی یاد منانا نہ صرف انبیاء کا شعار ہے بلکہ اللہ کریم کا حکم بھی ہے پھر جس دن میں اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ملی وہ دن ایام اللہ سے کیوں نہیں ہوگا۔ یقینامیلاد النبی ۖ کا دن ایام اللہ میں سے عظیم ترین یوم ہے۔ نواب صدیق الحسن جو اہل حدیث کے بزرگ ترین عالم سمجھتے جاتے ہیں اپنی کتاب شمامہ عنبریہ میں کہتے ہیں کہ میلاد تو اتنی عظیم رحمت ہے جسکی یاد اور بارگاہ خداوندی میں شکر گزاری ہر روز چاہئے ہے ۔تمام مسلمانوں کو اس دن کو بڑی محبت اور عقیدت کے ساتھ منانا چاہئے اور نئی نسل کو عظمت رسول اور ختم نبوت جیسے بنیادی اور ضروری عقائد کے سکھانے کے لئے اس عظیم دن کو وسیلہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے اختتامی کلمات میں فرمایا کہ عشق رسول ۖ ہی وہ راز ہے جس میں اتحاد امت کی دولت مضمر ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید صابر حسین شاہ جیلانی نے فرمایا کہ ریڈہل کے لوگ آج کے اس عظیم الشان جلسہ و جلوس کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جلوس میلاد تبلیغ اسلام کا وہ پرامن اور محنت بھرا طریقہ ہے کہ جس سے غیر مسلم بے حد متاثر بھی ہوتے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل بھی ہوتے ہیں۔ ہم اہل سنت تشدد کے حامی نہیں ہیں۔ اور میلاد کے جلسہ و جلوس ہمارے اس دعوے کی دلیل ہیں۔ اللہ کریم ہمیں عقیدہ صحیحہ پر قائم رکھے۔آمین۔ سید مظہر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ میلاد کا دن کائنات کے انقلاب کا دن ہے۔ ہر وہ دل جس میں میلاد والے کی محبت اور عشق موجزن ہوگا وہ خود انقلاب کا پیامبی ہوگا۔ وہ جہاں رہے گا۔ جدھر سے گزرے گا رُت بدل جائے گی۔ وہ خود سورج بن کر چمکے گا۔ آؤ آج اس عظیم دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم نبی ۖ کی محبت میں جئیں اور مریں گے اور نبی ۖ کی سنت کو زندہ کریں گے۔ صاحبزادہ میاں ساجد لطیف قادری نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس سے علامہ نثار احمد قادری، علامہ حافظ حسنات احمد قادری، علامہ قاری حافظ عاصم قادری جیلانی، چوہدری شوکت قادری، سید کوثر شاہ نے بھی خطاب فرمایا۔ کانفرنس کے اختتام پر میلاد کے جلسہ و جلوس کے تمام منتظمین، شرکائ، خواتین حضرات تمام امت مسلمہ بالخصوص، برما، شام، کشمیر، فلسطین، عراق و لیبیا کے مسلمانوں کے لئے حضرت مفکر اسلام مدظلہ العالی نے دعا فرمائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved