اللہ کے گھرحاضری سے ایمان تازہ ہوجاتاہے،صاحبزادہ حسیب مدنی
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ محمد حسیب مدنی جو ان دنوں سو افراد کا قافلہ لیکر عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد بذریعہ ٹیلی فون میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رب العالمین کے گھر کی زیارت اور روضہ رسولۖ پر حاضری سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے ایک ایسی روحانی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس سے انسان سب کچھ بھول کے خدا اور حضرت محمدۖ کی یاد میںمگن ہوجاتا ہے جو ذہنی، روحانی اور جسمانی سکون کا باعث بنتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت سعادت کے موقع پر تمام مدنی برادران کے لئے خصوصی اور پوری اُمت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق، دین اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں والدین کے علاوہ ہمارے بزرگ حضرت پیر محمد مقصود مدنی کی خصوصی نظر کرم ہے کہ انکی دلی دعاؤں کی بدولت رب کریم تمام مشکلات ختم کرکے آسانیاں پیدا کردیتے ہیں اس سے بڑی نعمت اور دولت کیا ہوسکتی ہے۔ مدنی قافلہ کے بخیریت عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولۖ کی زیارت پر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر ابواحمد محمد مقصود مدنی نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں خصوصی دعا کی کہ عمرہ کو قبولیت کا اولین درجہ بخشیں، سفر بخیریت سے گزرے اور وہ دوبارہ اپنے اہل و عیال سے جاملیں اس کے علاوہ برطانیہ و یورپ بھر میں بسنے والے مدنی برادران نے بھی انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved