کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،اجمل سدھن
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

سائوتھ ہمپٹن(مسرت اقبال) پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ایک عرصے سے سائوتھ ہمپٹن سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں ان کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ہر دو سال بعد الیکشن کے ذریعے ایک کمیٹی تشکیل دیتی ہے اور یہ نئی تقرر دہ کمیٹی قائم کردہ قانون اور آئین کے تحت اپنے اپنے عہدوں کے مطابق خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ان خدمات کے پیش نظر پاکستانی کمیونٹی کے فلاح و بہبود کے کام کے علاوہ 23مارچ کو The Peace March ہو یا 14اگست پر یوم آزادی کی Celebrationہو یا پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے نادرہ سرجری کا انعقاد ہو یہ کمیٹی ان کاموں کو سرانجام دینے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سائوتھ ہمپٹن نے برطانیہ کے شہر سائوتھ ہمپٹن میں اسی ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ فیصل جاوید جنرل سیکرٹری نے کلام پاک سے اس تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد تنظیم کے نائب صدر شکیل خان نے تقریب کے انعقاد کے مقصد کو واضح کیا۔ اس عشائیہ میں اولین ترجیح میں گزشتہ دو سال خدمات سرانجام دینے والے صدر اور کمیوٹی کو پھولوں اور دعائوں کے ساتھ الوداع کرنا اور نومنتخب صدر اور کمیٹی کو خوش آمدید کہنا تھا۔اس پروقار تقریب میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ان شرکاء میں چوہدری حکم داد' فاروق سلیمی' نوجوان کونسلر کینڈیڈیٹ توقیر کٹاریہ' ظفر سدھن' اﷲ دتہ' عادل عباس' عبدالحفیظ سومرو' مقبول شاہ' خالد فاروق' علی بیگ' نعمان احمد' رخسانہ سومرو' نبیلہ شاہین' افشاں سلیم' آسیہ بی بی' قراة العین فیصل' تانیہ شکیل' فریدہ بانو' مسز جلیل اور دیگر خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ گزشتہ صدر زیارت حسین نے نئی کمیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نومنتخب نائب صدر شکیل خان نے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلانے پر زور دیا۔ تنظیم کے سربراہ نومنتخب صدر اجمل سدھن نے اگلے دو سال کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کمیونٹی سے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کمیونٹی کے تعلیم یافتہ افراد کو تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کمیونٹی کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے درست ترجمان ثابت ہوں گے اور برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس ضمن میں کمیونٹی کے مفاد کے لئے لیگل ایڈوائز کی سرجری کا گاہے بگاہے انعقاد کیا جائے گا اور فری سروسز مہیا کی جائیں گی۔مزید انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ نئی منتخب کمیٹی پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری کی دعوت پر پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کرے گی اور یہ ڈیلیگیشن ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سائوتھ ہمپٹن میں نادرا سرجری کے اہتمام اور تنظیمی امور کے مسائل و وسائل کو مدنظر رکھ کر پیش رفت کرے گا۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ لوکل کونسلرز اور ایم پی کو میٹنگ کے دوران کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔مزید برآں تنظیم کے جنرل سیکرٹری فیصل جاوید نے Power Point Presentationکے ذریعے تمام شرکاء کو تنظیم کی تقرری اورآئندہ دو سال کے جامع لائحہ عمل سے مختصر مگر دلچسپ انداز میں آگاہ کیا اور اس Presentationکی کاپیاں شرکاء میں تقسیم کردی گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved