تارکین وطن بلامعاوضہ سفیر،امجدحسین پرہمیں فخرہے،بیرسٹرامجدملک
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی کاروباری' سیاسی و سماجی شخصیت اور جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے نائب چیئرمین حاجی امجد حسین مغل کو ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کے صلہ میں اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے اپنے دفتر بلا کر شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ برطانیہ و دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری پاکستان کے بلا معاوضہ سفیر ہیں اور خاص کر برطانوی معاشرے کے تمام شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور مادر وطن کا نام فخر سے بلند کررہے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے او پی ایف نے بیڑا اٹھایا ہے۔ امجد حسین مغل انتہائی ایماندار محنتی شخص ہیں ایسے افراد پر ہم سب کو فخر ہے۔ حاجی امجد حسین مغل نے کہا کہ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کمیونٹی اور انسانیت کی خدمت کو وہ عبادت مجھ کر سرانجام دیتے ہیں خصوصا ًمسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم عالمی توجہ کے طالب ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے جب سے او پی ایف کا چارج سنبھالا ہے لگن اور جانفشانی کے ساتھ دنیا بھر میں مادر وطن سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کو حل کرنے مصروف عمل ہیں ہمارا ان کے ساتھ ہمہ وقت مدد اور تعاون کے لئے تیار ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved