بچوں کوقرآن کی تعلیم دلاناوالدین کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹرعبدالرب
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) بچوں کو قرآن حکیم کی تعلیم دلوانا اور بنیادی دینی مسائل سے واقف کرانا والدین کی اہم ذمہ داری ہے بعض مسلمان ابتداء ہی سے دنیوی تعلیم میں بچوں کو مشغول کردیتے ہیں اور دینی تربیت سے بیگانہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے بڑے ہونے کے بعد جب دینی اور اسلامی تعلیمات کا پتہ چلتا ہے تو انہیں یہ باتیں نئی اورعجیب لگتی ہیں جنہیں باآسانی وہ قبول نہیں کرسکتے اس کے مقابلے میں اگر ابتداء ہی سے بچوں کے ذہن میں دینی معلومات اور تعلیم محفوظ ہو تو وہ نقش کالحجر (پتھر پر نقش کی طرح) ان کے دلوں میں محفوظ ہوجاتی ہیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نیدرٹن (ڈڈلی) میں ابرار حسین کی رہائش گاہ پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جو ابرار حسین کے فرزند اسد حسین کے قرآن حکیم کی تکمیل پر منعقد کئے تھے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس شخص کو بہترین قرار دیا ہے جس نے قرآن سیکھنے اور دوسروں کو سکھائے بہت سے مسلمان دنیوی اور عصری تعلیم کے لئے بہت سا مال اور وقت دیتے ہیں مگر قرآن حکیم اور دین کی بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے اتنی قربانی نہیں دیتے یہ ایک بہت ہی افسوسناک امر ہے۔ ڈاکٹر ثاقب نے کہا کہ ابرار حسین قابل مبارکباد ہیں جو پابندی سے اپنے بچوں کو مسجد لے کر آے ہیں اور خود بھی مسجد میں وقت دیتے ہیں۔ قرآن و احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں اور جہاں اشکال ہو سوالات کے ذریعے وہ دور کرتے ہیں اسد حسین کی تعلیم میں آصف زرگر' حافظ بشارت خان اور ڈاکٹر ثاقب شامل ہیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حاجی قسمت گل تھے جو بچوں کے نانا ہیں اور ابھی ابھی پاکستان سے یہاں آئے ہوئے ہیں تقریب میں محمد حسین' عباس محمد' حیات محمد' خالد حمید' ساجد محمد' عمران محمد' شکیل محمد' محمد یوسف' محمد اسماعیل' ہارون حیات' سلیم محمد' حسان محمد' حاجی یونس خان' انور حسین' مشتاق حسین اور دیگر حضرات موجود تھے۔ استاذ مدرسہ آصف زرگر بھی شریک تقریب تھے خواتین بھی خاصی تعداد میں شریک تھیں۔ دعا اور شکریہ کے بعد اس کا اختتام عمل میں آیا بعد ازاں داعی تقریب نے بہترین طعام کا اہتمام کیا اﷲ جزائے کثیر عطا فرمائے آمین۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved