یوکے اسلامک مشن کاسیرت النبیۖ جلسہ10دسمبرکوہوگا
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) یو کے اسلامک مشن ہینڈز ورتھ برانچ کے زیر اہتمام سیرت النبی ۖ کا جلسہ عام 10 دسمبر کو سات بجے بعد نماز عشاء ہینڈز ورتھ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوگا ۔ جلسے کی صدارت یوکے اسلامک مشن کے سابق صدر علامہ سرفراز مدنی کریں گے جلسے سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر اورسید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب، ہنڈز ورتھ اسلام سنٹر کے خطیب مفتی عبد المجید ندیم اور دیگر علمائکرام بھی خطاب کریں گے سیرت رسو ل ۖ کی روشنی میںاقوام متحدہ کے عالمی انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے اسلام میں انسانی حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مشن کی مقامی برانچ کے ناظم شبیر حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی اور انہوں نے کہا کہ آج مسلمان سیرت رسول ۖ سے دور ہونے کی وجہ سے مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ۔ مسلکوں کی بجائے قران اور سنت کی تعلیم کے مطابق تربیت کی ضرورت ہے برطانیہ اور یورپ میں پیدا ہونے والی مسلمانوں کی نئی نسل کو اختلافات اور انتہا پسندی سے دور رکھا جائے ایسے پروگرام منعقد کرنے ضروت ہے کہ اس سے مسلمان معاشرے میں ایسا کردار ادا کریں کہ جس سے غیر مسلم بھی متاثر ہوں ۔ اجلاس میں علامہ سرفراز مدنی، قاری غلام رسول تانف، منیر احمد رضا، راجہ انجم ممتاز، محمد اعظم معظم حسین اور دیگر برانچ کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved