پاکستان میں ترک سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، سائرس سجاد قاضی
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ ( ا و صا ف نیو ز )ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 107 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو ترکی اور پاکستان کے کثیررخی دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے برادرانہ تعلقات ہر طرح کے شعبوں میں پھل پھول رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے وفد کو پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی گہری تاریخی اور ثقافتی جڑوں کے علاوہ سیاست، معیشت، سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ان کی مسلسل افزائش کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے پختہ عزم اور نجی شعبے کی بھرپور دلچسپی کی بدولت پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل افزائش ہو رہی ہے اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان شاندار برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط پارٹنرشپ میں بدلنے کا عمل جاری ہے جس میں زیادہ تر زور تجارت اور معاشی تعلقات میں بہتری پر دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان ان عوامی فلاحی منصوبوں میں ترکی کے تجربہ سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جن پر ترک حکومت گزشتہ پندرہ سال کے دوران عملدرآمد کر چکی ہے۔ پاکستانی وفد اپنے مطالعاتی دورے کے سلسلے میں مختلف محکموں اور اداروں کے دورے کرے گا اور مقامی حکومت، ایس ایم ای کے شعبے، زراعت، صحت، آفات سے نمٹنے کے اقدامات اور ترقیاتی انتظامیہ کے امور کا جائزہ لے گا۔ یہ وفد 4 سے 8 دسمبر تک ترکی کے مطالعاتی دورے پر ہے اور اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ خودمختار اداروں کے سینئر افسران بھی شامل ہیں جن کے بارے میں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ سرکاری محکموں میں قائدانہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved