سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں سنوارنے کی ضرورت ہے،علمائ
  6  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (خصوصی رپورٹ: کامران عابد بخاری )برطانیہ بھر کی طرح لوٹن میں رہنے والے پاکستانی مسلمان بھی عید میلاد النبی کی خوشیاں نہایت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں. اسی سلسلے میں لوٹن کی مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ سے بروز اتوار دسمبر کو بعد از نماز ظہر عظیم الشان جلوس نکالا گیا اور بعد ازاں روح پرور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دینی، روحانی، علمی اور ادبی محفلِ جشن میلادالنبی میں برطانیہ بھر سے علما کرام مشائخ اور ثنا خوان مصطفی، مقامی کونسلرز سمیت کثیر تعداد میں مقامی کمیونٹی نے شرکت کی۔جلوس کا آغاز عالم اسلام کے معروف قاری یاسر عبدالباسط الصمد مصری نے مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ میں تلاوت کلام الہی سے کیا۔جس سے مسجد میں موجود سینکڑوں افراد پر وجد کی کیفیت رہی اور سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ جلوس کی قیادت مرکزی جامع لوٹن کے خطیب حافظ اعجاز احمد، مئیر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب ، صدر اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن مرکزی مسجد چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، نائب صدر پہلوان ملک پنوں خان ، نائب صدر چوہدری محمد نثار نے کی۔جلوس مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی کا اہتمام ہوا۔بعد ازاں مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں عظیم الشان روح پرور محفل میلا کا اہتمام ہوا۔ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطابات میں مہمان خصوصی یر سید منور حسین شاہ بخاری ، میزبان حافظ اعجاز احمد، مولانا حافظ عرفات احمد،مولانا ساجد ،مولانا واجد چشتی ،مولانا قاسم حسین ،مولانا بنیامین نے کہا کہ جشن میلاد منانے پر انبیا میں اتفاق اور انبیا کی سنت ہے اور قرآن پاک جس کا گواہ ہے۔علمائے کرام نے سیرت نبی پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کی ولادت پوری بنی نوح انسانیت کے لیے رحمتِ عظیم ہے اور ان کی شخصیت پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے، ان کی سیرت طیبہ اور سنتوں پر عمل پیرا ہو کر ہمیں اپنی زندگیاں سنوارنے کی ضرورت ہے۔شیخ منور عتیق نے برطانیہ میں نئی نسل کے لئیے انگریزی زبان میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شمائل و خصائص بیان کئیے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ آپۖ رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے، آپ ۖکی تشریف آوری سے جہالت، اندھیروں اور گمراہی کے بادل چھڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپۖ تخلیق کائنات کی وجہ ہیں ۔انہوں نے حضور ۖ کے جسمانی قد وقار کو بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ آپۖ کا چہرہ مبارک نہ صرف کہ دنیا کے ہر چہرہ سے زیادہ خوبصورت تھا بلکہ آپۖ کا چہرہ ہی آپۖ کی سچائی کی دلیل تھا ۔آپۖ نے 40 سال بعد جب اسلام کی دعوت دی اور مخالفین نے بھی آپۖ کو صادق اور امین پایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ہمارے نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ان کواسوہ حسنہ اور محبت رسول سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محفل میلاد میں ہاوس آف لارڈ ز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین اور مئیر آف لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین نے تمام مسلمانوں کو عید میلاد نبی کی مبارک باد پیش کی اور اپنی زندگیوں کو سیرت نبی کے مطابق گزارنے کی تلقین کی اور کہا مسلمان والدین بچوں کی اصلاح پرتوجہ دیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان برطانیہ میں کل آبادی کا 4فیصد ہیں لیکن جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کا 15فیصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے حوالے گزشتہ سال 379افراد حراست میں لئے گئے جن میں 90 فیصد مسلمان تھے۔یہ صورتحال ہم سب کی ناکامی کا اظہار ہے البتہ ہماری کمیونٹی مساجد اور مدارس کا اس انتہا پسندی سے تعلق نہیں لیکن بطور زمہ دار برطانوی شہری ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم موثرکردار ادا کریں ۔مئیر آف لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ کہ تخلیق کائنات صرف نبی پاکۖ کی عظیم ہستی کی وجہ سے وجود میں آئے، نبی پاک کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان پر عمل کر کے ہمیں اپنی زندگیاں سنوارنے کی ضرورت ہے، نبی پاک کی تعلیمات کو عملی صورت میں اپنا کر ہم معاشرے کے اچھے شہری بنیں اور کردار سے اپنے نبی کی شان اور عظمت کو دنیا پر عیاں کریں۔مشہور زمانہ ثنا خوان مصطفی سید ذوالفقار علی حسینی، حافظ ڈاکٹر نثار احمد معرفانی، راجہ وسیم کیانی اور آزاد ملک نکیالوی نے نبی پاکۖ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔روح پرور محفل میلاد میں علمائے کرام کے خطابات سن کر حال میں تکبیر و رسالت کے نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ جلوس کے دیگر شرکا میں انتظامیہ کمیٹی مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے حاجی چوہدری قربان، حاجی محمود، محمد ارشد، محمد خالد، حاجی بشارت، تنویر منیر ، حاجی چوہدری محمد شبیر ، صوفی عارف ، محمد قاسم، محمد اشفاق ، امجد حسین کے علاوہ حافظ محمد اسلم، قاری محبوب، حافظ محمد فاضل ، چوہدری ولایت ولی، صدر صفتہ الاسلام حاجی چوہدری کالا، چوہدری محمد امین پوٹھی، چوہدری ندیم، پیر محمد فاروق صدیقی، قاری واجد چشتی اور داود مسعود، سنی کونسل لوٹن کے جنرل سیکرٹری اور صفتہ الاسلام کے پراجیکٹ منیجر راجہ فیصل کیانی، مولانا بنیا مین اور مولانا ریاست، ایگزیکٹیو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر طاہر ملک اور کونسلر محمد فاروق ، سماجی شخصیات چوہدری عبدالقیوم، آزاد پروانہ، ملک عنایت، کشمیر پی ٹی آئی کے حاجی حاجی چوہدری محمد سلیمان ، حاجی چوہدری سجاول پوٹھی ،حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، جبار پوٹھی اور چوہدری محمد رفیق، پی ٹی آئی پاکستان کے گفتار خان، پی پی کے چوہدری محمد عارف اور چوہدری امین ، جے کے ایل ایف کے پروفیسر ریاض بھٹی اور خواجہ لطیف، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، ممتاز بٹ، راجہ محمد یعقوب خان اور آزاد ملک نکیالوی، منہاج القرآن کے صوفی ممتاز ن لیگ کے سید حسین شہید سرور، مذہبی شخصیات خلیفہ محمد حنیف نقشبندی ، خلیفہ حاجی اکرام مجددی ، خلیفہ حاجی چوہدری محبوب اور خلیفہ حاجی منیر ، چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان ، سابق امیدوار پارلیمنٹ یوکپ لوٹن ساوتھ ڈاکٹر یاسین رحمن، لیبر کونسلر راجہ سلیم اختر ، ممبر راجہ بشارت خان ، بیرسٹر راجہ رمیض رفیق، فرنٹ کے بزرگ رہنما حاجی غلام سرور، صدر لوٹن راجہ کمان افسر، خازن خواجہ لطیف اورلیاقت ملک، پی پی کے چوہدری اسحاق، شبیر مغل، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری عظیم ، قاری عثمان ، چوہدری محمد عثمان اور لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، ن لیگ کے راجہ محمد شبیر خان اور شاہد زمان کے علاوہ چوہدری مسعود اختر، ٹیچر علی اسحاق بزرگ شخصیات راجہ عجائب، انور خان ، چوہدری صغیر، سردار رفیق، سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول اللہ نے شرکت کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved