ماسکو،ولادیمر پوتین کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو (آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پوتین نے آیندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کااعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر پوتین نے روسی شہر نزہنی نووگوراڈ میں جی اے زیڈ آٹو موبائل فیکٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلا ن کیا ہے۔انھوں نے فیکٹری کے نیلی وردی پوش ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس اعلان کے لیے اس سے زیادہ بہتر جگہ اور موقع نہیں دیکھ پایا تھا۔ میں آپ کی حمایت پر آپ کا شکر گزار ہوں ۔میں صدر کا انتخاب لڑوں گا۔واضح رہے کہ ولادی میر پوتین سنہ 2000 سے روس میں برسر اقتدار ہیں۔وہ 2000 سے 2008 تک دو مرتبہ ملک کے

صدر رہے تھے۔ وہ تیسری مرتبہ صدر بن نہیں سکتے تھے،اس لیے وہ وزیراعظم بن گئے اور اپنی جگہ انھوں نے اپنے قریبی ساتھی دمتری مید ویدیف کو صدر منتخب کرا دیا تھا۔مید ویدیف نے روس کے آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت بڑھا کر چھے سال کردی تھی اور وہ صدارت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس کے بعد2012 میں ولادی میر پوتین تیسری مرتبہ چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ان کی یہ مدت آیندہ سال ختم ہوگی۔اگر وہ 2018 میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔پھر وہ 2024 تک ملک کے صدر رہتے ہیں تو وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس کے سب سیزیادہ عرصہ سربراہ ریاست رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved