ماسکو،ولادیمیر پیوٹن کا آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو۔(اے پی پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کااعلان کر دیا ہے۔صدرولادیمیر پیوٹن نے روسی شہر نزہنی نووگوراڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلا ن کیا۔انھوں نے کہا کہ میں صدر کا انتخاب لڑوں گا۔واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن سنہ 2000ء سے روس میں برسر اقتدار ہیں۔وہ 2000ء سے 2008ء تک دو مرتبہ ملک کے صدر رہے تھے۔ وہ تیسری مرتبہ صدر بن نہیں سکتے تھے،اس لیے وہ وزیراعظم بن گئے اور

اپنی جگہ انھوں نے اپنے قریبی ساتھی دمتری مید ویدیف کو صدر منتخب کروایا۔مید ویدیف نے روس کے آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت بڑھا کر چھے سال کردی تھی اور وہ صدارت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس کے بعد2012ء میں ولادیمیر پیوٹن تیسری مرتبہ چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ان کی یہ مدت آئندہ سال ختم ہوگی۔اگر وہ 2018ء میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ 2024ء تک ملک کے صدر رہے تو وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس کے سب سے زیادہ عرصہ سربراہ ریاست رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved