استنبول،ترکی کی امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اعلان کی مذمت
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

استنبول ۔ (اے پی پی) ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اعلان کی مذمت کی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم امریکی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ اعلان کی مذمت کرتے ہیں جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ صرف اور صرف فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے حل ہوسکتا ہے ،

جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خطے کے امن واستحکام پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس اعلان سے قیام امن کے عمل کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس اعلان سے قبل ترک صدر نے رجب طیب اردوان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات میں خبردار کیا تھا کہ یہ اقدام دہشت گرد گروپوں کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے 13 دسمبر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved