صدر ڈونلڈ ٹرمپ کااعلان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ’موت کا بوسہ‘ ہے ، مینوئل حسسیان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی) فلسطینیوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کومشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ’موت کا بوسہ‘ قرار دیا ہے۔برطانیہ میں فلسطین کے نمائندے مینوئل حسسیان نے ’’بی بی سی ‘‘کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی

دو ریاستی حل کے لیے کی جانے والی امن کی کوششوں کے لیے ’موت کا بوسہ‘ ہے اور ’اعلان جنگ‘ کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ یروشلم کے بارے میں برسوں پر محیط امریکی پالیسی اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے کے منافی ہے۔ عرب ملکوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں مسلم دنیا میں تشدد بھڑک سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved