نوجوانوں کی اخلاقی وسیاسی تربیت کرناہوگی ،قمرعباس
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ زون کے صدر راجہ قمر عباس نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں نوجوانوں کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ تیس سالوں کے دوران پیدا اور پروان چڑھنے والی نئی نسل بھارت کے خلاف میدان میں اور برھان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں کے اندر تحریک آزادی کے لیے جذبات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھی تحریک کشمیر برطانیہ میں نوجوان قیادت سامنے آئی ہے اور برطانیہ میں نئی نسل کو تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اخلاقی اور سیاسی تربیت کی ضرورت ہے برطانیہ جیسے جمہوری ملک میں سفارتی کوششوں میں نوجوان اہم اور کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں جدید دور کی ٹیکنالجی اور ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو سامنے آنا چاہے میڈیا کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے مثبت طور پر استعمال کیا جائے پاریمنٹ اور سفارتی سطح پر بھارتی مظالم اور کشمیر یوں کے حق خودارادیت کواجاگر کیا جائے۔ راجہ قمر نے کہا کہ بھارت اپنے تمام تر مظالم اور سازشوں کے باوجود کشمیریوں کی جد و جہد کو ختم نہیں کر سکا تحریک آزادی میں دن بدن شدت آرہی ہے نئی نسل بھارت کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرئے گی اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ اجلاس سے دیگر سیاسی اور سماجی رہنمائوں اخلاق خان، چوہدری طاہر، زبیر چوہدی لالہ ندیم ، سرفراز احمد اور دیگر نوجوانوں نے بھی خطاب کیا تحریک کشمیر برطانیہ کے ساتھ بھر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا تحریک کشمیر برطانیہ نے اپنی ساری توجہ کو مقبوضہ کشمیر محاذ پر مرکوز رکھا ہے تحریک کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا جائے گا مظلوم اور محکوم کشمیر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن حمائت کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved