ٹرمپ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں،مفتی فضل احمد
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے جنرل سکریٹری مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں مقبوضہ بیت المقدص کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اور اپنا سفارتخانہ قائم کرنے کے فیصلے کو واپس لے متحدد یورپین ممالک کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے مسلمانوں میں ترکی کے علاوہ باقی سارے بادشاہ اور ڈکٹیٹر خاموش ہیں تھر تھر کانپ رہے ہیں پاکستان کی جانب سے بھی کوئی رد عمل نہیں آیاچالیس مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی جانب سے بھی کوئی آواز نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے کوئی اقدامات گریز کریں برطانیہ جیسے جمہوری ملک کے اندرونی معاملات میں بھی وہ مداخلت کر چکے ہیں وزیر اعظم ٹریسا مے نے جو موقف اختیار کیا وہ صیح معنوں میں اپنے ملک اور عوام کی نمائندگی کی ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے امریکی صدر نریندر مودی کے مشوروں پر عمل پیرا ہیں ان دونوں کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے بیت المقدص فلسطین کا حصہ ہے اور قبلہ اول ہے مسلمانوں کے جذبات کو نہ چھیڑا جائے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ برطانیہ میں آباد مسلمان امریکی صدر کے ان اقدامات کے خلاف پُرامن طور پر شدید احتجاج کریں حکومت اس مسلے کو اقوام متحدہ میں پیش کرئے اور مسلمان امریکی عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کو ایسے کاموں سے روکے تاکہ کوئی کشیدگی پیدا نہ ہو مسئلہ فلسطین کے حل پر توجہ دی جائے اور مڈل ایسٹ میں امن قائم کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved