ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کاامن خطرے میں ڈال دیا،محمدغالب
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدص کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دے کر اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر کے مشرقی وسطی کو امن کو خطرے میںڈال دیا ہے مسلم ممالک پر مسلط امریکہ کے پھٹو حکمرانوں کی وجہ سے امریکہ کو یہ جرات ہو رہی ہے اور امریکہ نے ہمیشہ اپنے مقصد کے لیے مسلمانوں کو استعمال کیا ہے اسرائیل کے قیام بھی امریکہ کا بہت بڑا ہاتھ تھا اور مسلہ فلسطین کے حل کرنے میں بھی امریکہ راستے میں رکاوٹ ہے اقوام متحدہ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور نریندر مودی جیسے دہشت گرد کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے دنیا کا امن تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ فلسطین اور کشمیر دو ایسے مسلے ہیں کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنی وٹو پاور کو استعمال کر کے اسرائیل اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تقویت پہنچائی ہے ان حالات میں کسی بڑی جنگ اور تباہی کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہئے ٹرمپ اور مودی ایک ہی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں بیت المقدص میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں شدید رد عمل سامنے آئے گا اورامریکہ ایسے اقدامات سے گریز کرئے اور دنیا کے مظلوم اور محکوم عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرئے جو راستہ وہ اختیار کر رہے ہیں اس سے کسی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ محمد غالب نے کہا کہ آج کے دور میں جب متحدد ممالک ایٹمی قوتیں ہیں کوئی بھی تصادم ایسے حالات پیدا سکتا کہ یہ ہتھیار استعمال ہونے کی صورت میں دنیا کو تباہی اور بربادی سے بچایا نہیں جا سکتا امریکہ دنیا کا بڑا ملک ہے اور انہیں ذمداری کا احساس ہونا چاہے اس سے پہلے بھی ایٹمی ہتھیار امریکہ نے ہی استعمال کیے تھے البتہ اس وقت امریکہ تنہا ایٹمی ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یورپین ممالک کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا 9/11 کے بعد امریکہ نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ امریکہ کی یورپ میں بھی مداخلت بڑتی جارہی ہے اور امریکہ کو کوئی واضع پیغام جانا چاہئے کہ امریکی پالیسیوں سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved