ملت اسلامیہ کودہشتگردی کیخلاف متحدہوناہوگا،ڈاکٹرعبدالعزیز
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )منہاج القرآن لندن کے زیر اہتمام سالانہ میلادالنبی کی تقریب منعقد کی گی جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نعت خوان جناب سید زبیب مسعود نے خصوصی طورپر شرکت کی اور محفل کو آقائے سلام کی حمد و ثنا سے معزوز کیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالعزیز غفور جو کہ لندن بارو ڈیگنم کے پہلے مسلم میئرہیں نے شرکت کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ملت اسلامیہ کو متحد ہو کر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کرنا ھو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں-تقریب سے اپنے پیغام میں علامہ ذیشان قادری نے کہا کہ آقائے کریم کو اللہ نے دو جہان کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ نے کمزوروں ، یتیموں کے حقوق کا تحفظ کیا اور کہا آج کے اس دور میں ہمیں آقا کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ھے۔ انھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے اور اس کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ھے پروگرام میں ایک بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن حاجی نوید قادری، حاجی یونس قادری، الحاج سید علی عباس بخاری اور دیگر شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved