تنظیم سازی کیلئے قیادت کافیصلہ کارکنوں کوغیرمشروط تسلیم کرناچاہیے،ندیم اصغر
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ریڈنگ (مسرت اقبال )پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ندیم اصغر کائرہ تھے صدارت پی پی برطانیہ صدر محسن باری نے کی جبکہ پاکستان پلیز پارٹی برطانیہ کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری سیکرٹری جنرل اظہر اقبال بڑالوی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بھٹو خاندان کی جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ندیم اصغر کائرہ نے پارٹی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ جب پارٹی قیادت باہمی رضامندی اور مشاورت سے تنظیم سازی کا حتمی اعلان کر دے تو نظریاتی کارکن اس فیصلے کو غیر مشروط طور پر تسلیم کر لیتے ہیں ۔پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری اور سیکرٹری جنرل اظہر اقبال بڑالوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی دین اسلام سے وابستگی سے لے کر روٹی کپڑا اور مکان کے بنیادی عوامی منشور تک آج بھی مضبوطی سے عمل پیرا ہے جس نے بھی پارٹی سے بے وفائی کی عوام نے بھی اس کی پذیرائی ترک کر دی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔تقریب سے میاں افضل خالد، آصف علی خان، ریاض کومروی، ابرار میر، ناہید حیات، خادم حسین ناصر، شبیر رضا، ڈاکٹر خالد باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں بعض دیگر پارٹیوں کے افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جب کہ پارٹی کے پچاس سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے دوران پرجوش کارکن نعرہ بازی اور پارٹی گیتوں سے اظہار محبت بھی کرتے رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved