افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں،عمران مرزا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(شیراز خان:نمائندہ اوصاف)ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر لوٹن اور مرکزی ترجمان اوور سیز پاکستانی ویلفیئر کونسل پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے افریقہ کے دورے کے دوران مغربی افریقہ کے سات ممالک کے پاکستانی سفیر محمد عمران مرزا سے سینیگال کے دارلحکومت ڈکار میں قائم پاکستانی سفارت خانہ میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں الشیخ ابراہیم خلیل تیجانی نیس اور مقامی بزنس مین عبداللہ جا بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے بتایا کہ سینیگال بہت پرامن ملک ہے۔ جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے لوگ مطمئن ہیں۔ کم آمدنی میں بھی عام لوگ مطمئن نظر آتے ہیں اور پر مسرت زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری بھرپور کوششوں سے افریقی ممالک اور پاکستان کے درمیان درآمدات اور بر آمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو باہمی تعاون کے خطوط پر استوار کریں۔ انہوں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کے ان دور دراز کے ممالک میں خدمت دیں اور خدمت خلق کی کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر مسعود ہزاروی نے اپنے سفر کی تفصیلات سے سفیر پاکستان کو آگاہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ہزاروی نے بتایا کہ مغربی افریقہ کے مسلمان دیں اسلام اور انسانیت سے بہت محبت کرنے والے ہیں۔ البتہ یہاں کئی وجوہات کی بنا پر غربت بہت زیادہ ہے۔ عام لوگوں کی زندگی بہت مشقت والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے رفاعی ادارے "قبا ٹرسٹ" کے ذریعے ہم نے خدمت خلق کا فریضہ بجا لاتے ہوئے لوگوں کی مدد کی۔ اس سفر کو دوران مختلف ممالک کے غریب خاندانوں میں غذائی مواد تقسیم کیا اور بیواں اور یتیموں کی مالی مدد کی۔ علاوہ ازیں سینیگال، گیمبیا اور موریطانیہ میں ربیع الاول شریف کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی اور دیں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسلمان قرآن پاک اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ سیاہ فام آبادی کے ان ممالک میں مسلمانوں کے محبت بھرے مذہبی جذبات دیکھ کر دل کو سکون اور ایمان کو تازگی ملتی ہے۔ الشیخ ابراہیم خلیل تیجانی نے سینیگال اپنے آبا و اجداد کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں بتا کہ ہمارے جد امجد الشیخ ابراہیم نیاس ایک علمی، فکری اور روحانی شخصیت تھی۔ انہوں نے مغربی افریقہ میں اسلام کو پیغام محبت اس انداز میں پھیلایا کہ لوگ ان کے گرویدہ ہوگئے۔ آج ایک سو ملین سے زیادہ لوگ ان کے روحانی سلسلہ سے وابستہ ہیں اور با عمل اور پرامن مسلمان کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved