نوازشریف نے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا،چوہدری شکیل
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی و نظریاتی رہنما ویسٹ مڈلینڈ لیگل وینگ کے صدر چوھدری شکیل عدالت ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف قوم پاکستان کے ہیرو و دلوں کی دھڑکن ھیں وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اھم کردار ادا کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل لوڈ شیڈنگ سے اندھیرے میں ڈوبا ھوا تھا کاروبار زندگی ٹھپ ھو چکا تھا صنعتی کاروبار بند تھا میاں نواز شریف نے اپنی کمال حکمت عملی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا دوست ملک چین سے سی پیک کا تاریخ ساز معاہدہ کر کے دشمنان پاکستان کو حیران کر دیا وطن دشمن قوتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رخنہ اندازی کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاھتے تھے جس میں میاں نواز شریف نے اپنی دانشمندی فہم و فراست اور باکمال سیاسی حکمت عملی سے انھیں ناکام کر دیا ھے آج پاکستان میں موٹر ویز بنا کر عوام کو سہولت دی جو سفر دن بھر سے ھوتا تھا وہ چند گھنٹوں میں جدید ترین موٹر ویز سے آسان ھو گیا ھے لوگوں کی خوشحالی میں میاں نواز شریف کا اھم کردار ھے ا نہو ں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں میاں نواز شریف کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ بے بنیاد مقدمات میں الجھا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاھتے ھیں مسلم لیگ ن کوونٹری کے صدر راجہ علی اصغر نمبل نے کہا کہ میاں نواز شریف پر جعلی مقدمات بنا کر ملک کو کمزور کیا جا رھا ھے عدالتیں مساوات محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عدل کریں میاں نواز شریف کا قصور یہ ھے کہ انھوں نے تعمیر و ترقی کے منصوبے عوام پاکستان کو دیے ھیں انھوں نے کوئی کرپشن نہیں کی دوسری جماعتوں کے قائدین پر حقیقی معنوں میں کرپشن کے مقدمات تھے عدالتوں نے ایک دم کیسے ختم کر دیے قوم پاکستان اس سوال کا جواب چاھتی ھے عدلیہ ھمارے لیے قابل احترام ھے محترم ججز سماعت کے دوران نہیں بولتے بلکہ ان کے فیصلے بتاتے ھیں کہ عدل ھوا ھے یا کہ نہیں میاں نواز شریف کے تمام کیسزز کی اپیلیں ایک دم مسترد اور فیصلے خلاف آتے ھیں جو عدل و انصاف کے منافی ھیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved