ٹرمپ نے مسلمان اوراسلام دشمنی کاکھلااعلان کردیا،چوہدری شوکت
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) بریڈ فورڈ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ لے جانے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مسلمان اور اسلام دشمنی کا کھلا اعلان کردیا ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل زخمی کردئے ہیں امریکہ کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے دنیا بھر کے مسلمان ممالک کو چاہئے کہ وہ امریکہ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں امریکہ نہ خدا ہے اور نہ روزی اس کے ہاتھ میں ہے وہ دنیا کا کم مگر مسلمان ممالک کا فرعون بنا بیٹھا ہے پوری دنیا میں مسلمان اس کے اس بداقدام پر احتجاج کریں اور اسکو یہ اعلان واپس لینے پر مجبور کریں کہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا امت مسلمہ کو ہرگز منظور نہیں اور آج کے بعد جو تباہی بربادی اور خون خرابہ ہوگا اسکی ذمہ داری بھی امریکہ پر ہوگی۔افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بھی ایسے بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالنے میں فعل ہوچکی ہے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved