کمیونٹی رہنمائوں کا الحاج محمدزمان کی وفات پراظہارافسوس
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل(پ ر) اللہ رب العزت برتر و بلند ہے وہ خالق ہے ہر شے کا، ہر وجود کا، ہر چیز کا اس جہاں کا بھی اور تمام جہانوں کا بھی خالق ہے جو ہماری چشم ناتواں سے پوشیدہ ہیں اللہ تعالیٰ کا اٹل فیصلہ ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ازل سے یہ سلسلہ جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ بریڈ فورڈ اور بھلوٹ ڈڈیال آزاد کشمیر کا ایک اور بڑا نام بڑی شخصیت سماجی خدمات کا تابندہ ستارہ جامعہ فاروقیہ انوار الحق القرآن ڈڈیال کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالواحد کے والد محترم، مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی نائب صدر بابو محمد مشتاق، حاجی فیض عالم، حاجی فتح عالم کے بڑے بھائی خالد بھلوٹ سابق ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال کے تایا الحاج محمد زمان آف بھلوٹ ڈڈیال آزاد کشمیر حال مقیم بریڈ فورڈ اس جہاں فانی سے رخصت ہوکر خالق حقیقی کی مقدس بارگاہ ایزدی میں پہنچ گئے ہیں مرحوم بریڈ فورڈ کی ایک منفرد اور جداگانہ شخصیت کے حامل تھے انکی زندگی خدمات خلق کے لئے وقف تھی اپنے کشمیری اور پاکستانی بھائیوں کی یہاں آنے کی تلقین کی اور ہر قسم کی مدد بھی کرتے تھے برطانیہ بھر سے پی ٹی آئی کشمیر، مسلم کانفرنس، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی کے زعماء سمیت سیاسی، دینی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات جن میں نیوکاسل سے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد خالق، چوہدری اللہ داد، چوہدری یعقوب، چوہدری محمد شعبان، محمد رازق ایڈووکیٹ، اجمل عباس، حاجی عبدالحکیم، چوہدری تاج ممتاز، چوہدری خادم حسین، گیٹ سائیڈ سے مسلم سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد اسلم، نائب صدر ملک یونس، ملک ذوالفقار، خطیب جامع مسجد اولیاء اللہ، علامہ حافظ محمد صدیق نعیم، سٹاکٹن سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر چوہدری خالد بندرال، نائب صدر راجہ پرویز اقبال، نائب صدر چوہدری محمد جہانگیر، جنرل سیکرٹری راجہ شبیر، حاجی جاوید اقبال، راجہ آصف، مڈل براہ سے پی ٹی آئی کشمیر برانچ کے صدر چوہدری عبدالمجید، جنرل سیکرٹری محمد آصف، ڈیوزبری پی ٹی آئی کشمیر برانچ کے صدر چوہدری محمد فاضل، بریڈ فورڈ سے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک، حاجی ستار محمد، حاجی علی اصغر، چوہدری ارشد محمود، چوہدری بلال ستار، برمنگھم سے چوہدری غفور کھاڑک، بیرسٹر کرامت، حاجی ظفر، حاجی ناصر، نوٹنگھم سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بشارت احمد، چوہدری زاہد، چوہدری ریاض، ضیاء گورسی، اولڈھم سے پی ٹی آئی کشمیر آرگنائزر کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد سردار، حاجی اقبال، طاہر ایوب سینئر ترین رہنما چوہدری جاوید اقبال لندن سے چوہدری ماجد اسماعیل، اسد منظور اور دیگر بہت سے رہنماؤں نے کہا ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ہم الحاج محمد زمان کی شخصیت کو سمندر کے کوزے میں بند کرسکے بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ فرمائے۔ آخر میں ہم اپنے ایمان کا وہ حصہدہرائیںگے جس کے مطابق ہم سب کو جینا دو مرتبہ ہے اور مرنا ایک بار ہے۔ الحاج محمد زمان نے ایک زندگی اور موت کا ذائقہ چکھ لیا ہے۔ خدا کرے کہ ان کا دوسرا جینا فردوس بریں میں ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved