اسلام آبادجلسہ ثبوت ہے2018میں بلاول وزیراعظم ہونگے،کوثرشاہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (اوصاف نیوز) پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق آفیسر تعلقات عامہ صدر آزاد کشمیر سید کوثر شاہ نے کہا ہے کہ 5دسمبر پی پی پی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ تھا جیالوں نے آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں قافلوں کی صورت میں جلسہ میں شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار سید کوثر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جلسہ سے ثابت ہوگیا کہ 2018 میں بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوان وزیراعظم ہونگے تبدیلی کی باتیں کرنے والے سن لیں کہ پی پی پی نے اپنا خون دے کر جماعت اور جمہوریت کی آبیاری کی۔ پچاس سالہ گولڈن جوبلی جلسہ جیالے جئے بھٹو' جئے بی بی' جئے بلاول' جئے زرداری کے نعروں سے جھوم اٹھے۔ پی پی پی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ملک کی بقاء و سلامتی کی ضامن پی پی پی ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ملک کو متفقہ آئین دیا پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جس میں پوری دنیا کے مسلمان لیڈروں کو اکٹھا کیا۔ بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو چوم لیا بھٹو شہید کی بیٹی دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی سابق صدر پاکستان نے اسلام آباد پریڈ گرائونڈ سے ہندوستان کو پیغام دیا کہ جب تک پی پی پی قائم دائم ہے کشمیر پر سوچنا چھوڑ دو کشمیری مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ آج قوم کی نگاہیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو پر لگی ہوئی ہیں بلاول ہی اس ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور لیکر آئیں گے۔ بلاول بھٹو اپنے نانا اور ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک میں انقلاب لائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved