اتباع رسول ۖ سے دونوں جہانوں کی عزتیں اورسرفرازیاں حاصل ہوتی ہیں،قاضی عبدالعزیز
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (نمائندہ اوصاف) مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و مہتمم خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا معنی دیکھا جائے تو اسے موسم بہار بھی پہلی بہار کہا جائے گا اس ماہ مقدس کی بارہ تاریخ سوموار کے مبارک دن اور صبح صادق کی نورانی اور پربہار ساعتوں میں محسن انسانیت' فخر موجودات' باعث تخلیق کائنات' شاقئی کوثر' شافع محشر' سید المرسلین' رحمت العالمین کی ولادت طیبہ ہوئی اور ایسی بہار آئی جس نے پورے عالم کو منور کردیا اور پوری انسانیت کو ایسی سدا بہار عطا کی جس پر کبھی بھی خزاں نہیں آئے گی۔ اس ماہ مبارکہ کی آمد پر پورے عالم اسلام پر انوار الٰہی اور فیضان باری تعالیٰ کی برسات ہوتی ہے عاشقان رسول اپنے کریم آقا کے حضور محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کرتے ہیں درود و سلام کے ترانے ہیں' قرآن کی تلاوت کرتے ہیں' دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں ' نبی پاک کے اوصاف و کمالات' معجزات و اختیارات کا ذکر کرکے اپنی بخشش و نجات اور یوم محشر کو مصطفی کریم کی شفاعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوٹن کے ممتاز مذہبی اور سماجی رہنما الحاج محمد صدیق قریشی کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ محفل میلاد کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مقدس حضور نبی کریم کی نعتوں کا حسین گلدستہ اور آپ کے اوصاف و کمالات اور صورت و سیرت کا خوبصورت مجموعی ہے۔ قرآن پاک نے نبی پاک کی بے مثال سیرت اور حسین ترین صورت کا احسن انداز میں تذکرہ کیا ہے اور سید عالم کے ذکر کو اپنا ذکر کہا ہے حضور نبی پاک کی اتباع و محبت سے ایک بندہ مومن کو دونوں جہانوں کی عزتیں اور سرفرازیاں حاصل ہوجاتی ہیں۔ اس خوبصورت محفل میلاد کا آغاز پاکستان کی قومی اسمبلی اور ایوان صدر کے قاری زینت القراء صاحبزادہ قاری نجم مصطفی کی خوبصورت تلاوت قرآن نعت سے ہوا جب انہوں نے آمد مصطفی آمد مصطفی جشن منائو حضور آگئے حضور آگئے کا وہ کلام جو تاجدار گولڑہ کے نور نظر نے لکھا ہے پڑھا تو مجمع اور سامعین پر عجیب رقعت طاری تھی۔ جامعہ الحراء کے امام علامہ قاری واجد حسین چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ماہ رمضان المبارک کو اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک کی عظمت و شان کے طویل دیگر مہینوں پر عظمت و شرافت انفرادیت عطا فرمائی ہے اسی طرح ماہ ربیع الاول شریف صاحب قرآن کی ولادت طیبہ کا ماہ مبارکہ ہے اس مقدس ماہ میں ذکر میلاد مصطفی باعث برکت اور بے حد اجر و ثواب کا ذریعہ ہے۔ اﷲ کے پیارے حبیبۖ کی آمد نے کفر و ضلالت و گمراہی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو قرآن کی آیات سنا کر اور اپنی سیرت و کردار کے ذریعے راہ ہدایت دکھلا کر خدائے وحدہ لاشریک کے حضور سجدہ ریز کردیا۔ آج ہر گھر میں محسن انسانیت کے لائے نظام حیات کو پہنچانا چاہئے۔ مہمان خصوصی لوٹن کے سابق میئر کونسلر محمد ریاض بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ماہ نور میں سارے انبیاء و رسل کے سردار' ہمارے آقا سیدہ آمنہ کے لال کی ولادت طیبہ ہوئی جس سے کائنات کو امن' سکون' محبت' آشتی کا پیغام اور نبی پاک نے پوری انسانیت کو ایسی کتاب نور' کتاب ہدایت' کتاب انقلاب عطا کی جس میں قیامت تک آنے والی مشکلات' مصائب وسائل کا حل موجود ہیں اور اس خاتم النبین رسول اور آخری آسمانی صحیفہ قرآن نے پوری انسانیت کو جینے کا حوصلہ اور زندہ رینے کا سلیقہ عطا کیا۔ جن دیگر نے اظہار خیال کیا ان میں ملک محمد شبیر' حاجی محمد اکرم' راجہ محمد اسحاق' ملک محمد آزاد' راجہ شکیل الزمان' سید وقار احمد بخاری' چوہدری محمد عظیم' چوہدری محمد فیاض و دیگر شامل ہیں۔ آخر میں درود و سلام کے بعد خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved