حضرت محمدۖ کانام احمداللہ نے تخلیق آدم سے پہلے رکھ دیاتھا،مفتی رمضان سیالوی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ( نمائندہ اوصاف) پیارے نبی آخر الزمان حضرت محمدۖ کا بابرکت نام احمد' اﷲ رب العزت نے تخلیق آدم سے پہلے رکھ دیا تھا ' احمد کا مطلب ہے اﷲ تعالیٰ کی سب سے زیادہ حمد کرنے والا' اﷲ تعالیٰ نے گوارہ نہ کیا کہ اس نام کو اپنے محبوب کے سوا کسی کو یہ نام رکھنے کی اجازت نہ ہوتی حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک جیسے نبی اور پیغمبر آئے سب نے آپ کے اس نام کی بشارت دی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے آپ کی بعثت کے دوران تقریباًپونے چارسوسال کا وقفہ ہے اس دوران بھی کسی نے یہ نام احمد نہیں رکھا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک جتنے نبی اور پیغمبر آئے سب کا تعلق حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام سے تھا۔ یہودیوں اور عیسائیوں کو اس بات کی امید تھی کہ آخری نبی احمد بھی ان کی لڑی سے مبعوث ہوئیں گے مگر ان کی امیدوں کے برعکس آپۖ کا ظہور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ہوا جس کی وجہ سے ان کے اندر قدرتی طور پر مخالفانہ روش ظاہر ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور حضرت داتا گنج بخش کے مزار سے منسلک مسجد کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے معروف روحانی اور کمیونٹی رہنما چوہدری شفقت ریاض گوندل کی رہائش پر منعقدہ ایک خصوصی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ خصوصی محفل عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں اور سلطان باہو ٹرسٹ کے چیئرمین پیر سید فیاض الحسن سہروردی اور پیر سید نیاز الحسن سہروردی کے برادر ڈاکٹر سید امتیاز الحق سہروردی کے ایصال ثواب کے لئے رکھی گئی تھی۔ اس موقع پر مفتی رمضان سیالوی نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جن کے اندر محبت' اخلاص' پیار' خدمت' رشتوں کی پہچا ن کی خصوصیات موجود ہیں اس سے بڑھ کر ان کی کیا خوش قسمتی ہوسکتی ہے انہوں نے اس محفل سجانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر پیر سید نیاز الحق سہر وردی نے اپنے خطاب میں مفتی محمد رمضان سیالوی' پیر سید اشتیاق حسین شاہ قادری اور خصوصی طور پر چوہدری شفقت ریاض گوندل کا شکریہ ا دا کیا جنہوں نے ان کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کے لئے اس خوبصورت محفل کا انعقاد کرکے ہم سب کو اس میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ محفل میں جامع مسجد غوثیہ لیرج روڈ کے قاری صادق ضیائی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک سے حاضرین کے دل منور کردیئے۔ سلائو سے آئے ہوئے علامہ کاشف احمد چشتی نے بردہ شریف اور نعت مقبول پیش کرکے محفل کے اندر ایک سماں باندھ دیا۔ محفل میں معروف کمیونٹی لیڈر والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ الیاس خان' معروف کمیونٹی لیڈر نعیم ملک' چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ' الحج ٹریولز کے عبدالوہاب' جمشید خان' قاری طارق محمود' عارف مغل ایڈووکیٹ' چوہدری شفقت ریاض گوندل کے صاحبزادگان چوہدری عاقب ' چوہدری حامد اور ان کے عزیز چوہدری علی ' قاری طارق محمود کے صاحبزادے حافظ زیان قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنما شریک ہوئے۔ آخر میں میزبان چوہدری شفقت ریاض گوندل نے تمام مہمانان خصوصی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مرحوم ڈاکٹر امتیاز الحسن کے ایصال ثواب میں منعقدہ اس محفل میں برمنگھم ے خصوصی تشریف لانے پر پیر سید نیاز الحسن قادری سہروردی کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کے پورے خاندان کو اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved