پرپیگنڈے کے باوجوداسلام تیزی سے پھیلنے والامذہب ہے،پیرعبدالقادر
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) سورج جس وقت پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوتاہے تو کوئی آنکھ والا اس کی روشنی کا انکار نہیں کرسکتا۔ اسلام کاسورج آج بھی آنکھ رکھنے والے کو اپنی روشنی کا فیض عطا فرمارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام کے خلاف میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود پوری دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مفکر اسلام علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ نے سموئیل نامی نوجوان کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر فرمایا: دارالعلوم قادریہ جیلانیہ کے طلباء کے دعوتی کام سے متاثر ہوکر والتھم فارسٹ کے ایک کالج کے طالب علم نے دارالعلوم میں حاضر ہوکر اسلام قبول کیا۔ دارالعلوم کے طلباء نے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفکر اسلام مدظلہ العالی نے مزید فرمایا کہ جو نوجوان اپنی صلاحیتوں کو دین کی دعوت عام کرنے میں صرف کر رہے ہیں وہ یقیناً خوش نصیب ترین لوگ ہیں اور امت کے عظیم ترین افراد ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ اساتذہ جنہوں نے ایسے طلباء پیدا کئے ہیں اور خوش نصیب ہیں ایسے مُرشد جنہوں نے ایسے مرید تیار کئے جو اپنی جوانی کا لمحہ دین مصطفوی کے لئے صرف کر رہے ہیں۔ حضرت پیر سید صابر حسین شاہ صاحب گیلانی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ دارالعلوم کے طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنکی شبانہ روز محنت رنگ لائی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کی صبح و شام قرآن کی خدمت میں گزرتی ہے اس لئے اللہ کریم نے آپ کی زبانوں میں وہ چاشنی رکھی ہے کہ آپ کی دعوت اثر کرتی ہے اور آج ایک اور ساتھی حلقہ بگوش اسلام ہو رہا ہے۔ سید مظہر حسین شاہ گیلانی، علامہ نثار احمد قادری، علامہ حافظ حسنات احمد قادری، حافظ خلیفہ اشتیاق علی قادری، علامہ قاری عاصم مرزا قادری، حافظ سید سبطین علی جیلانی، حافظ بلال مغل قادری، چوہدری شوکت علی قادری، چوہدری حنیف قادری نے اپنے اپنے بیان میں سموئیل کو مبارکباد بھی پیش کی اور اپنے ہر طرح کے تعاون کا اظہار بھی کیا۔ سموئیل کا نیا نام محمد سموئیل علی رکھا گیا۔ اس موقع پر ان کے دوست محمد حسن جنکی کوششوں سے سموئیل، محمد سموئیل علی بنے، نے ایک بڑے کیک کا بندوبست بھی کیا تھا جو حاضرین کی خدمت میں پیش کیا گیا۔حضرت مفکر اسلام مدظلہ العالی نے محفل کے اختتام پر محمد سموئیل علی کی استقامت اور دینی دعوت کی ترقی اور عالم اسلام کی فلاح و بہبود کی دعا فرمائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved