جمعیت علماء برطانیہ کاآج یوم القدس منانے کااعلان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

و یک فیلڈ (پ ر )یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے پر امریکہ سخت مذمت کرتے ہیں اور امریکہ سے مطالبہ کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے اپنے فیصلے کو واپس لے۔ اس فیصلے سے دنیا کا امن تباہ ہوگا۔ مسجد اقصی مسلمانوں کاقبلہ اول ہے، اور یروشلم کی سرزمین مسلمانوں کی سرزمین ہے اس کو یہودیوں کے قبضے میں دینا امت مسلمہ کو ہرگز قبول نہیں ہے۔ کل بروز جمعہ کو ائمہ مساجد مسجد اقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے منائیں اور امریکہ کے اس فیصلے کی مذمت کریں ۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علما برطانیہ کے مرکزی قائدین مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی اسلم، علامہ خالد محمود، قاری اسماعیل، مولانا اسلام علیشاہ، حافظ محمد اکرام، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا اسلم زاہد، ایوب لہر، قاری غلام نبی، مولانا عبد الرشید رحمانی ، مفتی خالد محمود، قاری عبد الرشید ہزاروی ، حافظ اکرام الحق ربانی، قاری ممتاز حسین ، قاری نیاز احمد، مولانا خورشید، مولانا عطا اللہ خان ، مفتی عبد الوہاب، مولانا ابراہیم ، مولانا جمیل احمد ، مولانا نصیب الرحمن، مولانا محمد سلیم، مولانا زاہد حسینی ، مولانا ابراہیم وڑیاوا، قمر عالم ، بابو مشتاق ، مولانا مفتی ادریس، مفتی طارق خاں ، مولانا عبد العزیز اسلم، قاری حضرت علی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرے۔ تمام مسلم ممالک امریکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے سخت احتجاج کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved