اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
دنیا بھر میں قدامت پسند عیسائیوں نے7جنوری کوکرسمس منائی
  7  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے)دنیا بھر میں قدامت پسند عیسائیوں (آرتھوڈوکس عیسائی)نے اتوار کے روز کرسمس منائی ۔واضح رہے کہ آرتھوڈوکس عیسائیوں کی بڑی تعداد روس، آرمینیا، یونان، مالدووا، رومانیہ، سائیبریا، جارجیا، قبرص، بلغاریہ، منٹینگرو، مقدونیہ، ایریٹریا، ایتھوپیا، بیلاروس، بوسنیا ہرزگوینیہ، یوکرین، قازقستان، لبنان، شام، مصر، اردن اور البانیا میں آباد ہے۔قدامت پسند عیسائیوں کا ماننا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الاسلام کا یوم ولادت 7 جنوری ہے۔کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں عبادات کے ساتھ ساتھ شمعیں روشن کی گئیںمسیحی برادری نے اس موقعے پر دنیا بھر کے کئی گرجا گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا۔روس کے دار الحکومت ماسکو میں شدید سردی کے باوجود لوگوں نے مختلف گرجا گھروں میں عبادت کے ساتھ روایتی تقریبات کا اہتمام کیا۔اور لوگ کی لمبی لمبی قطاروں میں گرجا گھروں میں شمع روشن کرنے کے لئے کھڑے تھے، یوکرین، ترکی اور شام کے مرکزی گرجا گھروں میں بھی کرسمس کے موقعے پر سیکڑوں لوگوں نے شمع روشن کر کے امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ سن پیٹرزبرگ میں مرکزی گرجا گھر میں ہونے والی تقریب میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved