اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
حبیب جان کی لیاقت بلوچ کوکراچی میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی پیشکش
  7  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن (نما ئند ہ ا و صا ف )پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر سندھ اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنونیئر حبیب جان نے گزشتہ روز لندن میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی برطانیہ کے رہنما شوکت علی اور فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور بالخصوص لیاری کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیاری گزشتہ تین دہائیوں سے کراچی پر قابض نام نہاد شہر کی خدمت کرنے والوں کے مظالم کے برسر پیکار رہیں ۔ حبیب جان نے کہا کہ جب تمام ریاستی ادارے بشمول سیاسی پارٹیاں ایک طرح سے کراچی کے ٹھگوں اور غنڈوں کے آگے ہتھیار ڈال کر کنارہ کشی اختیار کر کے بیٹھ گئی تھیں ایسے میں صرف اہلیان لیاری نے پاکستان کے دشمنوں سے معاشی حب کراچی کو بچانے کی جدوجہد کی اور جانی و مالی نقصانات برداشت کئے۔ حبیب جان نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ٹائون ناظم لیاقت آباد شہید ڈاکٹر پرویز محمود کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر پرویز محمود نے ہمیشہ اہلیان لیاری کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور آخر دم تک وطن دشمنوں کے آگے ڈٹے رہے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو آئندہ 2018 کے الیکشن کے حوالہ سے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی قوتیں کراچی اور باالخصوص لیاری میں " کراچی سٹی الائنس " کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کرے تو کراچی کو قاتلوں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ حبیب جان نے کہا کہ لیاری اور صدر ٹائون کی دو قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تو اہلیان لیاری قوم کو سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں اور باقی سرپرائز کی توقع ہم آپ لوگوں پر چھوڑتے ہیں۔ ملاقات کے آخر میں سراج الحق صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ مستقبل میں بھی رابطہ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی خوشحال پر امن کراچی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved