اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
مانچسٹر،پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر مانچسٹر میں شاندار تقریب کا اہتمام
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقارعلی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے سابق صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کیا۔تقریب میں اختر رانا،نجم الحسن،چوہدری انور،ممتاز خان محمد،منظور ملک،محمد فیاض،محمد ریاض،چوہدری وقار احمد،چوہدری الیاس،چوہدری یاسر اعظم،اسلم انیس ودیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کل بھی امر تھے اور آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پیپلز پارٹی،ذولفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔بھٹو ازم ہماری روح میں شامل ہے اور بھٹو ازم کی تکمیل تک پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔قائد عوام کی ملک وقوم کے لئے خدمات کا احاطہ الفاظ میں کرنا ناممکن ہے۔قائد عوام کے نظریے اور سوچ وفکر کو کارکنان پروان چڑھاتے رہیں گے۔تقریب میں شفیع مغل اور چوہدری محمد انور نے سیف الملوک پیش کر کے خوب داد حاصل کی جبکہ عالم نپوار ایڈووکیٹ نے ووٹ آف تھینکس کیا۔تقریب کے اختتام پر علامہ عظیم جی نے ذولفقار علی بھٹو کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved