اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
رانا ثناء اﷲ اخلاقیات سے عاری انسان ہے ،رفعت مغل
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(آئی این پی)رانا ثناء اﷲ اخلاقیات سے عاری انسان ہے۔رانا ثناء اﷲ نے بازاری زبان استعمال کرتے ہوئے عمران خان پر گھٹیا الزامات لگائے جن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہو چکا ہے اور آئندہ انتخابات میں بدترین شکست اور ن لیگ کے ٹائی ٹینک کو ڈوبتا دیکھ کر رانا ثناء اﷲ سمیت پوری ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔شریف خاندان کسی صورت نہیں بچ سکتا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اﷲ کو ماڈل ٹاؤن میں قتل وغارت کی سزا بھگتنا ہو گی۔ملک کی سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے۔ملک سے حدیبیہ،سٹیل مل،ایل این جی کے چوروں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض الحسن،تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈ کے صدر عابد زمان خٹک،نائب صدر ظہیر عباس،صدر شعبہ خواتین رانی عارف،رفعت مغل اور عطیہ خالد نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ

عمران خان کی نجی زندگی پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی کو بھی سامنے رکھیں ۔ن لیگ کی سیاست کا گھٹیا پن عوام کے سامنے آچکا ہے۔رانا ثناء اﷲ جیسے لوگ سیاست کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔رانا ثناء اﷲ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور رانا ثناء اﷲ جان لے کہ وہ دن دور نہیں جب وہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ماڈل ٹاؤن شہداء کیس میں جیل کی کال کوٹھری میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر تنقید کر کے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں۔میاں نواز شریف اور ان کے خاندان نے ماضی میں جو بویا آج کاٹ رہے ہیں۔تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہو چکا ہے اور انشاء اﷲآمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک کے چاروں صوبوں سے کلین سویپ کریگی اور برسر اقتدار آکر عوام کا حق حکمرانی قائم کریگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved