پیرس،فرانسیسی صدر تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

پیرس ( آئی این پی ) فرانس کے صدر ایما نویل میکرون چین کے تین روزہ دورے پر گذشتہ روز بیجنگ پہنچ گئے، کسی بھی یورپی سربراہ کاچین کا اس سال یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل گذشتہ موسم خزاں میں یورپی رہنما چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگرس کے سلسلے میں چین آئے تھے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ میکرون کا دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان نمایاں حیثیت رکھتا ہے ،

اپنے دورے کے دوران فرانس کے صدر چینی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے ، فرانسیسی صدر بیجنگ میں فاربڈن سٹی اور شمالی مغربی چینی صوبے شانزی کے دارالحکومت زیان بھی جائیں گے جو ٹیرا کوٹا جنگجوؤں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved